BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی کرکٹ کے سات ہنگامہ خیز ماہ
انضمام الحق اور باب وولمر
پاکستان نے امپائر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پرگراؤنڈ میں آنے سے انکار کردیا تھا
جمیکا پولیس کی طرف سے کوچ باب وولمر کے قتل کی تفتیش شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے تنازعات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

ذیل میں ہم ان تنازعات کا ذکر کر رہے ہیں جن میں اگست دو ہزار چھ سے پاکستانی ٹیم کسی نہ کسی طرح ملوث رہی ہے۔

بیس اگست
انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف اوول میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں فاتح قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے امپائرز ڈیرل ہیئر اور بِلی ڈاکٹروو کی طرف سے بال خراب کرنے کے الزام میں پانچ رنز کے جرمانے کے خلاف احتجاج کے طور پر گراؤنڈ میں آنے سے انکار کردیا تھا۔

انتیس ستمبر
آئی سی سی کے لندن میں دو روزہ اجلاس کے بعد پاکستانی کپتان انضمام الحق کو بال ٹیمپرنگ کے الزام سے تو بری کر دیا گیا لیکن کرکٹ کو بدنام کرنے کے الزام میں انضمام پر چار ون ڈی انٹرنیشنل میچوں میں کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔اس پابندی کی وجہ سے انضمام انڈیا میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں نہیں کھیل سکے تھے۔

پانچ اکتوبر
انضمام کے نائب یونس خان نے قائم مقام کپتان بننے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ ڈمی کپتان نہیں بننا چاہتے۔ان کا انکار پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے رویے کے خلاف ایک احتجاج بھی تھا۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اوول کے تنازعے اور یونس خان کے کپتانی سے انکار کے بعد استعفی دے دیا
سات اکتوبر
پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اوول کے تنازعے اور یونس خان کے کپتانی سے انکار کے بعد استعفی دے دیا۔ شہریار خان کی جگہ حکومتی مشیر نسیم اشرف نے لی اور یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیئے کپتان بنا دیا گیا۔

سولہ اکتوبر
انڈیا میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاکستان نے دو فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کو وطن واپس بھیج دیا۔ان کی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔

یکم نومبر
پی سی بی ٹرائبیونل نے ڈوپ کا جرم ثابت ہونے پر شعیب اختر پر دو سال کی پابندی لگادی جبکہ محمد آصف کو بارہ ماہ کی پابندی کی سزا ملی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کردیں۔

پانچ/چھ دسمبر
شعیب اختر اور محمد آصف کی اپیلوں پر پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں پر سے پابندی اٹھالی جبکہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پی سی بی کے اپیل کمیشن کا فیصلہ آئی سی سی کے آگے اٹھایا اور اس فیصلے کو نامناسب اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

تیرہ فروری
پاکستان نے شعیب اور آصف کو فٹنیس اور ڈوپنگ ٹیسٹ کلیئر ہونے کی شرط پر پندرہ کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کردیا۔

جمیکا پولیس نے وولمر کی ہلاکت کو قتل قرار دیا اور تفتیش شروع کردی۔

یکم مارچ
دونوں کھلاڑیوں کو اسی دن ورلڈ کپ اسکواڈ سے خارج کیا گیا جس دن وہ ٹورنامنٹ کے لیے جزائرغرب الہند روانہ ہونہ والے تھے۔ پی سی بی نے بیان جاری کیا کہ وہ کھلاڑی جن کا لندن میں علاج ہو رہا ہے وہ ابھی صحتمند نہیں ہوئے اس لیئے وہ ورلڈ کپ مس کر سکتے ہیں۔اسی دن آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میکلم سپیڈ نے بیان جاری کیا کہ پاکستانی بالرز جیسے ہی ویسٹ انڈیز پہنچیں گے ان کو ڈوپنگ ٹیسٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سترہ مارچ
گروپ ڈی کی اوپننگ میں ہی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کھانے بعد جمیکا میں آئرلینڈ کی نا آموز ٹیم نے پاکستان کو بری شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

اٹھارہ مارچ
ورلڈ کپ سے خارج ہونے کے صدمے کے بعد اٹھاون سالہ پاکستانی کوچ باب وولمر اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے اور بعد میں انہیں ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔انضمام نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر ون ڈی کرکٹ سے استعفے کا اعلان کردیا۔

بائیس مارچ
جمیکا پولیس نے وولمر کی ہلاکت کو قتل قرار دیا اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باب وولمر کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

بال ٹیمپرنگ کا معائنہدنیا کا ذرائع ابلاغ
ایمپائرز سے تفصیلی وضاحت کا تقاضا
شہریارفیصلہ کس کا تھا؟
شہریارخان خود مستفی ہوئے یا کیے گئے؟
پاکستان کی شکست
’انضمام الحق، باب وولمر اور باری استعفیٰ دیں‘
پاکستانی اخبارات ’دلبرداشتہ وولمر‘
تاریخی شکست اور وولمر کی موت پر سرخیاں
 وسیم باری’آل آؤٹ‘
چیئرمین کے بعد سلیکشن کمیٹی بھی مستعفی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد