BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 March, 2007, 16:39 GMT 21:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم کا ایک ’طویل ڈراؤنا خواب‘
واپس روانہ ہونے سے پہلے ہی افواہ نے پاکستانی ٹیم کو پریشان کرنا شروع کر دیا تھا
جب ساتویں ورلڈ کپ کے سلسلے میں میچوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا تھا تو پاکستانی ٹیم ان مقابلوں سے بہت دور کھڑی تھی۔ وہ جمیکا کے جزیرے مونٹیگو میں پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے چند خوفناک ترین دنوں کے اختتام پر وطن واپس جانے کے لیئے اپنا سامان باندھ رہے تھے۔

پاکستانی ٹیم کے جمعرات کو کنسگسٹن کے پیگیسس ہوٹل سے روانہ ہونے سے محض چار گھنٹے بعد پولیس نے اعلان کیا کہ اسی ہوٹل میں ہونے والی ان کے کوچ کی موت کو اب وہ ایک قتل سمجھ رہے ہیں۔

لیکن ہوٹل سے روانہ ہونے سے پہلے ہی اس افواہ نے کہ باب وولمر کو قتل کیا گیا ہے ٹیم کو پریشان کرنا شروع کر دیا تھا۔

بی بی سی ارود کے شفیع نقی جامعی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا ’ مجھے تو یہ ایک ڈراؤنا خواب لگتا ہے۔‘ آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، پھر وولمر کی موت اور پھر ان کی موت کی تفتیش کے حوالے سے آفریدی نے کہا ’ لگتا ہے کہ یہ خواب ختم نہیں ہوگا کیونکہ ایک کے بعد دوسری بات آ رہی ہے۔‘

سخت افسوس ہے
 مجھے سخت افسوس ہے کہ اس مشکل وقت میں میں باب کے لیئے کچھ نہ کر سکا۔پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے سے پہلے بھی باب ایک عظیم کوچ تھے۔ یہ ذاتی طور میرے لیئے ایک عظیم نقصان ہے پاکستان کے لیے بہت بڑا المیہ۔
دانش کنیریا

آفریدی کا کہنا تھا کہ وولمر کی موت کی وجہ سے وہ بہت افسردہ ہیں۔ ’ایسا لگتا ہے جیسے آپ کے جسم کا کوئی حصہ کھوگیا ہو، جیسا آپ کے والد کو آپ سے چھین لیا گیا ہو۔‘

نائب کوچ، مشتاق احمد، جو اب وولمر کی موت کی وجہ سے قائم مقام کوچ ہیں کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم مایوس ہے اور بہت غمگین ہے۔‘

ہوٹل میں سپنسر دانش کنیریا کا کمرہ باب کے کمرے کے ساتھ ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا ’مجھے سخت افسوس ہے کہ اس مشکل وقت میں میں باب کے لیئے کچھ نہ کر سکا۔‘

کنیریا کے مطابق ’ پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے سے پہلے بھی باب ایک عظیم کوچ تھے۔ یہ ذاتی طور میرے لیئے ایک عظیم نقصان ہے پاکستان کے لیے بہت بڑا المیہ۔‘

ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ذرائع ابلاغ سے اپنے انفرادی انٹرویوز سمیت کسی معاملے پر بھی بات کرنے سے منع کیا ہے، لیکن ٹیم کے ترجمان پرویز جمیل میر نے بتایا کہ پولیس نے کھلاڑیوں سے جو بات چیت کی ہے وہ ’معمول‘ کی کارروائی تھی۔ ہر کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کے دوران اس کے انگلیوں کے نشانات کے نمونے بھی لیئے گئے ہیں۔

کوئی ملوث نہیں
 باب وولمر کے قتل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی یا اہلکار ملوث نہیں اور جمیکن پولیس کی طرف سے کھلاڑیوں سے جاری تفتیش ایک معمول کی کارروائی ہے۔
نسیم اشرف

ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ انہوں نے آخری مرتبہ باب کو کب دیکھا تھا اور آیا انہوں نے باب کے رویے میں کوئی غیرمعمولی تبدیلی دیکھی تھی یا نہیں۔

جمیکا کی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈز نے بی بی سی بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی کہ ٹیم کو سنیچر کے روز واپس چلے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باب وولمر کی میت بھی اسی طیارے میں ہوگی جس میں ٹیم لندن جائے گی۔

ادھر پاکستان میں کرکٹ بورڈ کے مستعفی ہونے والے چئیرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ باب وولمر کے قتل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی یا اہلکار ملوث نہیں اور جمیکن پولیس کی طرف سے کھلاڑیوں سے جاری تفتیش ایک معمول کی کارروائی ہے۔

بال ٹیمپرنگ کا معائنہدنیا کا ذرائع ابلاغ
ایمپائرز سے تفصیلی وضاحت کا تقاضا
شہریارفیصلہ کس کا تھا؟
شہریارخان خود مستفی ہوئے یا کیے گئے؟
پاکستان کی شکست
’انضمام الحق، باب وولمر اور باری استعفیٰ دیں‘
پاکستانی اخبارات ’دلبرداشتہ وولمر‘
تاریخی شکست اور وولمر کی موت پر سرخیاں
 وسیم باری’آل آؤٹ‘
چیئرمین کے بعد سلیکشن کمیٹی بھی مستعفی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد