نسل پرستانہ جملوں پر وضاحت طلبی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز سے حال ہی میں پاکستان اور انڈیا میں ہونے والے دو میچوں میں نسلی نعرے بازی کے معاملوں کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ نسلی نعرے بازی کا ایک واقعہ وڈودرہ میں بھارت اور آسٹریلیا کے ایک روزہ میچ میں پیش آیا تھا جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سمنڈز پر تماشائیوں نے فقرے کسے تھے۔ نسل پرستی کا دوسرا معاملہ لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں پیش آیا جب کچھ کم عمر تماشائیوں نے جنوبی افریقہ کے سکیورٹی اہلکار فیصل نیجل پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے۔ اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے بی سی سی آئی اور پی سی بی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنا موقف بتائیں۔ بیان کے مطابق’ آئی سی سی نسل پرستی کو بالکل برداشت نہیں کرتی اور یہ چیز ہمارے نسل پرست مخالف کوڈ میں درج ہے جسے گزشتہ برس ہمارے ممبران اور آئی سی سی بورڈ کی مشاورت سے مزید سخت بنایا گیا تھا‘۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ’ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا اس ضابطے پر عملدرآمد ہو رہا ہے کہ نہیں اور اگر ایسا نہیں ہو رہا تو ہمارے ممبر ممالک کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہے تاکہ ہم کرکٹ کو نسل پرستی سے پاک رکھ سکیں‘۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کرکٹ حکام سے اپیل کی تھی کہ وہ اینڈریو سمنڈز پر نسلی فقرے کسے جانے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ’میں جانتا ہوں کہ یہ بات میچ ریفری کے علم میں ہے اور اگر آئی سی سی کو اس بارے میں رپورٹ ملے تو انہیں کچھ کرنا ہوگا۔ | اسی بارے میں انضمام میانداد کا ریکارڈ نہ توڑ سکے12 October, 2007 | کھیل ڈیرل ہیئرکا نسلی امتیاز کا الزام واپس25 February, 2007 | کھیل گبز کی اپیل مسترد25 January, 2007 | کھیل گبز پر دومیچوں کی پابندی 15 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||