BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 January, 2007, 11:58 GMT 16:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گبز کی اپیل مسترد
ہرشل گبز
گبز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچوں کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
نسل پرستانہ فقرے بازی کرنے پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز کے کھیلنے پر لگی پابندی کے خلاف کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری موجودہ سیریز کے سنچورین ٹیسٹ کے دوران وکٹوں پر لگے مائیکرو فون کے ذریعے گبز پاکستانی شائقین کرکٹ کے بارے میں فقرے بازی کرتے ہوئے سنے گئے تھے۔

اپیل مسترد ہونے کے بعد اب گبز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچوں کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

تاہم اپیل کمشنر آسٹریلیا کے سابق کپتان رچی بینیو کا کہنا تھا: ’میں ہرشل گبز کا شمار نسل پرستوں میں ہر گز نہیں کرتا‘۔ بینیو نے گبز کی اپیل بدھ کو ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے سنی۔

ٹیلی کانفرنس میں آئی سی سی کے میچ ریفری کِرس براڈ، گبز اور ان کے وکلاء نے بھی شرکت کی۔ گبز کی جوابی فقرے بازی اس وقت سنی گئی جب کچھ تماشائی ان کے ساتھی پال ہیرس پر فقرے کس رہے تھے۔

گبز کو ایسی زبان اور رویہ اختیار کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا تھا جس سے کسی دوسرے فرد کی رنگ، نسل، عقیدے اور قومیت کی بنیاد پر تضحیک کا پہلو نکلتا ہو۔

احتیاط کریں
 کھلاڑیوں کو ہمیشہ یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ مائیکرو فون کام کر رہے ہیں۔
رچی بینیو

پابندی کے خلاف اپیل زیر غور ہونے کی وجہ سے گبز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کھیلے تھے، جو پاکستان نے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

گبز کے وکلاء کا موقف تھا کہ آئی سی سی کے اصولوں کے تحت وکٹوں پر لگے مائیکرو فونز کو بند ہونا چاہیے اور اس لیے ان کے ذریعے ریکارڈ کی گئی گفتگو کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

لیکن رچی بینیو کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اپیل دائر کرنے کے لیے یہ کوئی ٹھوس جواز نہیں بنتا۔ بینیو کا شمار آئی سی سی کے تجربہ کار اپیل کمشنرز میں ہوتا ہے۔

اپیل خارج کرتے ہوئے انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا: ’ میں اپنے تجربے کی روشنی میں یہ کہہ سکتا ہوں کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ مائیکرو فون کام کر رہے ہیں۔ یہ صرف وکٹوں پر لگے مائیکرو فون ہی نہیں بلکہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز اور پریس کانفرنس کی کوریج کے دوران استعمال ہونے والے مائیکرو فون بھی ہو سکتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’اس میں کوئی بد نیتی شامل نہیں تھی، بس کوئی مائیکرو فون بند کرنا بھول گیا تھا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد