گبز پر دومیچوں کی پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے بلے باز ہرشل گبز پر سنچورین ٹیسٹ کے چوتھے دن نسل پرستانہ کلمات ادا کرنے کے جرم میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پابندی لگادی گئی ہے۔ معاملے کی سماعت کے بعد یہ پابندی میچ کے ریفری کرس براڈ نے لگائی ہے۔ گبز کی بات چیت کو وکٹ کے قریب نصب مائک کے ذریعے سنا گیا تھا اور انکے جملے ٹی وی پر نشر ہوئے تھے۔ ان کلمات میں دیگر تضحیکی فقرات کے علاوہ’ جانوروں کا گروہ‘ جیسے الفاظ بھی استعمال کیےگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کی شکایت میچ ریفری کرس براڈ سے کی تھی۔اس معاملے میں جنوبی افریقہ کے کرٹ بورڈ نے خود اپنی طرف سے ایک تادیبی کمیٹی بنائی ہے جس کی سماعت منگل کے روز ہوگی۔ اس سے قبل نسل پرستانہ فقرے بازی کرنے کے سبب آسٹریلیائی کھلاڑی ڈیرین لہمین پر ون ڈے میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ ’کرکٹ ساؤتھ افریقہ‘ کے مطابق گبز نے یہ تبصرہ اس وقت کیا تھا جب جنوبی افریقہ کے سپنر پال ہیرس پر تماشائیوں نے فقرے کسے۔ بورڈ کے بیان کے مطابق ’ہرشل کا کہنا ہے کہ یہ کلمات صرف ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سنانے کے لیے تھے جو ان کے اردگرد موجود تھے اور اگر یہ کسی فرد کو برا لگا تو وہ معذرت خواہ ہیں‘۔ تاہم ’ کرکٹ ساؤتھ افریقہ‘ کا کہنا ہے کہ اس نے واقعے کی ٹیپ حاصل کر لی ہے اور وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ یاد رہے کہ چوتھے دن ہی دو پاکستانی تماشائیوں کو اس وقت گراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا جب جنوبی افریقہ کے سپنر پال ہیرس نے ان پر فقرے کسنے کا الزام عائد کیا تھا۔ | اسی بارے میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کی فتح15 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی آؤٹ14 January, 2007 | کھیل یونس، عمران کی پراعتماد بیٹنگ13 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ مضبوط پوزیشن میں 12 January, 2007 | کھیل پہلا دن: پاکستان کے 242 رنز11 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||