سنچورین میں جنوبی افریقہ کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 199 رن کا مجموعی ہدف فراہم کیا تھا اور آخری دن جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے مزید 130 رنز درکار تھے جو اس نے مزید ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ژاک کیلس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ آملہ 64 جبکہ کیلس 60 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ تاہم پاکستانی بالر موسمی حالت سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور ٹیم کو کوئی بڑا ’بریک تھرو‘ فراہم نہ کر سکے۔ صبح پہلے آدھے گھنٹے کے کھیل میں پاکستان کو صرف ایک کامیابی ملی جب محمد آصف کی گیند پر نائٹ واچ مین پال ہیرس کو فیصل اقبال نے کیچ کیا۔ یہ محمد آصف کی اس اننگز میں دوسری وکٹ تھی۔ اس سے قبل وہ پہلی اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تھا تو جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے تھے۔ چوتھے دن جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گریم سمتھ اور اے بی ڈویلیئرز تھے۔ سمتھ کو محمد حفیظ جبکہ ڈویلیئرز کو محمد آصف نے آؤٹ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سنچورین ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 313 رن بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 417 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور یوں اسے پاکستان پر 104 رن کی برتری ملی تھی۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 302 رن بنائے تھے اور یوں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 199 رن کا ہدف ملا تھا۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی آؤٹ14 January, 2007 | کھیل یونس، عمران کی پراعتماد بیٹنگ13 January, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ مضبوط پوزیشن میں 12 January, 2007 | کھیل پہلا دن: پاکستان کے 242 رنز11 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||