BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 October, 2006, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپتان نے پیسوں کی پیشکش کی: گِبس

گِبس
گِبس پر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے چھ مہینے کے لیے پابندی عائد کی تھی
دلی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہرشل گبس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خراب کھیل کھیلنے کے لیے سابق کپتان ہنسی کرونیۓ نے انہیں دوبار پیسوں کی پیش کش کی تھی۔

دلی پولیس نےمیچ فکسنگ معاملے میں گبس سے پوچھ گچھ کے بعد کہا ہے کہ اس معاملے میں جس چیز کی تلاش تھی وہ مل گئی ہے۔

گزشتہ چھ برسوں سے پولیس کوگبس کی تلاش تھی اور چمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیےگبس جب بھارت پہنچے تو پولیس نے بغیر تاخیر اپنی کارروائی شروع کردی۔ تقریبا دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہیں تمام مطلوبہ سولات کے جواب مل گئے ہیں۔

سینئر پولیس افسر رنجیت نارائن نے کہا کہ ’گبس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے سابق کپتان ہنسی کرونیۓ نے انہیں انیس سو چھیانوے اور دو ہزار میں خراب کھیلنے کے لیے پیسوں کی پیشکش کی تھی لیکن پیسے لینے کی بات نہیں کہی ہے اور اسی لیے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔‘

پولیس کے مطابق ہرشل گبس نے میچ فکسنگ میں کسی بھارتی کلاڑی کی شمولیت یا عدم شمولیت کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گِبس نے تفتیش کے دوران پورا تعاون کیا اور اس تفتیش کی بنیاد پر میچ فکسنگ معاملے کی آگے کی تفتیش میں کافی مدد ملے گی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گبس نے ’افریقہ کے تین سابق کھلاڑیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔‘

سن دوہزار میں پولیس نے میچ فکسنگ کی تفتیش شروع کی تھی اور اسی دوران ایک بکی سنجیو چاولہ، گبس اور ہنسی کرونیۓ کے درمیان فون پر بات چیت کا پتہ چلا تھا۔ چاولہ ابھی تک ملک سے باہر ہیں۔ جبکہ گبس چھ سال بعد بھارت آئے ہیں اور اس سے قبل جب بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت دورے پر آئی تھی وہ اس میں شامل نہیں تھے۔

گزشتہ دنوں انٹر نیشنل کرٹ کونسل کے سی ای او میلکم اسپیڈ اور دلی پولیس کے درمیان بات چیت کے بعد گِبس چیمیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت آنے پر آمادہ ہوئے تھے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گِبس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر اور ان کے وکیل بھی ساتھ تھے۔

اظہریہ دوہرا معیار کیوں؟
اظہر کھیل سکتے ہیں تو سلیم ملک کیوں نہیں؟
احسان مانی’میچ فکسنگ ختم‘
’اب میچ پہلے کی طرح فکس نہیں ہوتے‘
اسی بارے میں
اظہر ہار گئے
27 August, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد