BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 August, 2006, 07:46 GMT 12:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ، سری لنکامیچ منسوخ

کولمبو
کولمبو میں ایک دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے
سری لنکا میں بھارت سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ایک روزہ سیریز خطرے سے دوچار ہوگئی ہے کیونکہ جنوبی افریقی کی ٹیم کے تحفظات کے بعد منگل کو سری لنکا کے خلاف اس کا میچ ختم کردیا گیا۔

کولمبو میں پیر کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ دلیپ مینڈس نے کہا تھا کہ سہ فریقی سیریز پروگرام کے مطابق جاری رہے گی۔

پیر کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ یہ میچ منگل کو کھیلا جانے والا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے انکار کے بعد اسے ختم کردیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اپنی حکومت کی ہدایت کا انتظار ہے جس کے بعد ہی اس کے سیریز کھیلنے یا وطن واپس جانے کے بارے میں حتمی پوزیشن سامنے آئے گی۔ اگر جنوبی افریقی حکومت نے اپنی ٹیم کو کولمبو میں رکنے کی ہدایت کی تو پھر سیریز کے پروگرام کو ازسرنو ترتیب دیا جائے گا۔جنوبی افریقی ٹیم کے وطن واپس جانے کی صورت میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

بھارتی ٹیم کے حکام نے پیر کے بم دھماکے کے بعد سکیورٹی کے تازہ ترین اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد