BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 August, 2006, 21:13 GMT 02:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ساؤتھ ایشین گیمز 18 اگست سے

دسویں ساؤتھ ایشین گیمز
سونامی کی تباہ کاریوں سے سنبھلنے کے بعد سری لنکا دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیئے تیار ہے۔

جنوبی ایشیا میں’سیف گیمز‘ کے نام سے منعقد ہونے والے کھیلوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ کا آغاز 18 اگست کو ہو رہا ہے اور اس کا اختتام 28 اگست کو ہوگا۔

ان مقابلوں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور افغانستان شرکت کر رہے ہیں۔ساؤتھ ایشین گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے لیئے چین کے مالی تعاون سے آتش بازی کے خوبصورت مظاہرے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

 دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کو پیر کے روز مرکزی کولمبو میں ہونے والے بم دھماکے سے دھچکا پہنچا ہے جس سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہوچکی ہے لیکن منتظمین کو یقین ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔

دسویں ساؤتھ ایشین گیمز کو پیر کے روز مرکزی کولمبو میں ہونے والے بم دھماکے سے دھچکا پہنچا ہے جس سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہوچکی ہے لیکن منتظمین کو یقین ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔کولمبو میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش بھی آؤٹ ڈور مقابلوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

دسویں ساؤتھ ایشین گیمز میں سوگاتھا داسا سٹیڈیم کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی جہاں ایتھلیٹکس، فٹبال، باکسنگ، بیڈمنٹن، تیراکی، والی بال اور کراٹے کے مقابلے ہوں گے جبکہ دیگر کھیل شہر کے مختلف مقامات پر ہونگے البتہ ہاکی کے میچز کے لیئے شہر سے سو کلومیٹر دور متالے کے آسٹروٹرف کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سری لنکا1991 کے بعد اب دوبارہ ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس مرتبہ ان گیمز میں بیس کھیل رکھے گئے ہیں جن میں تیراندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، سائکلنگ، فٹبال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، روئنگ، شوٹنگ، سکواش، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائی کانڈو، ووشو، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور والی بال شامل ہیں۔

پاکستان تیراندازی کے علاوہ تمام دیگر کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ پاکستان کی خواتین کھلاڑی گیارہ کھیلوں میں شرکت کر رہی ہیں۔

 دو سال قبل اسلام آباد میں ہونے والے نویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے42 طلائی تمغے حاصل کیئے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان کے کھیلوں کے حکام اس سے زیادہ اچھی کارکردگی کی توقع وابستہ کیئے ہوئے ہیں۔

دو سال قبل اسلام آباد میں ہونے والے نویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے42طلائی تمغے حاصل کیئے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان کے کھیلوں کے حکام اس سے زیادہ اچھی کارکردگی کی توقع وابستہ کیئے ہوئے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کولمبو میں پاکستان کو باکسنگ، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور سکواش میں طلائی تمغوں کی امید ہے۔

بھارتی ویٹ لفٹرز پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں عائد پابندی کے بعد پاکستان کے لیئے زیادہ تمغوں کے حصول کا اچھا موقع ہے۔ ان مقابلوں میں کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے ملک شجاع الدین سب کی توجہ کا مرکز ہونگے۔

میزبان سری لنکا اپنے ایتھلیٹس سے غیرمعمولی کارکردگی کی امیدیں لگائے ہوئے ہے۔ اس کے سکواڈ میں اولمپک میڈلسٹ خاتون ایتھلیٹ سوزانتھا جے سنگھے بھی شامل ہیں۔

کھیل اورججاب
برطانیہ کی ٹیم اسلامک گیمز میں شریک
اسی بارے میں
پاکستان: سونے کا تمغہ
13.10.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد