ایشیا کپ ایک بار پھر ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نواں ایشیا کپ کرکٹ ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں اس سال ستمبر کے بجائے 18 اپریل 2008 سے منعقد ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کی بے پناہ کرکٹ مصروفیت کے سبب کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹرز کے مصروف شیڈول کو جواز بناکر پہلے یہ ٹورنامنٹ فروری مارچ2006 سے ستمبر 2006 تک آگے بڑھایا گیا تھا لیکن اب اسے دوسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ بات بڑی عجیب معلوم ہوتی ہے کہ پاکستان سمیت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ایشیائی ممالک عالمی کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن خود ایشیا کی سطح کے سب سے بڑے ون ڈے ٹورنامنٹ ایشیا کپ کے لیئے وقت نکالنے کے لیئے تیار نہیں۔ ایشیائی ممالک ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ایشین ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ بھی باقاعدگی سے منعقد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ دوسرا ایفروایشیا کپ آئندہ سال جون میں افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ اس سال ستمبر میں ہونا تھا لیکن پاکستان اور بھارت نے بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیت کے سبب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان انڈیا ایک گروپ میں11 May, 2005 | کھیل پاک بھارت تعلقات: ایشیا کپ پر اثر14 July, 2004 | کھیل بھارت، سری لنکا اور ایشیا کپ فائنل31 July, 2004 | کھیل ایشیا کپ میزبانی پاکستان کرے گا01 August, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||