پاکستان انڈیا ایک گروپ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشین کرکٹ کونسل نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 14سے26 فروری تک کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے کوالالمپور میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ایشیا کپ کے ابتدائی راؤنڈز کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل راؤنڈ اور فائنل کے لئے لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کی گروپنگ اس طرح کی گئی ہے کہ سری لنکا بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں گروپ اے میں ہیں جبکہ گروپ بی پاکستان بھارت اور اومان کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اومان نے اے سی سی ٹرافی کا فائنل کھیل کر ایشیا کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ ایشیا کپ کے قوانین کے مطابق پہلے راؤنڈ میں حاصل کردہ پوائنٹس اگلے مرحلے میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ایشیا کپ کے میچوں کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||