پاکستان کے چار باکسرز فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے چار باکسرز نثار خان علی محمد جان محمد اور میرواعظ خان کراچی میں جاری پہلی ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ نثار خان نے سیمی فائنل میں شام کے سلیمان وائل کو اپنی پھرتی اور تابڑ توڑ حملوں سے آؤٹ کلاس کردیا ۔ انہوں نے 13 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں نثار خان کا مقابلہ قازقستان کے عبدرحیموف سے ہوگا۔ پاکستان کے علی محمد نے قازقستان کے صدیقوف کے خلاف21 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس کی واضح فرق سے کامیابی حاصل کی۔ علی محمد کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ کسی طور آسان نہ تھا۔ سب سے حیران کن نتیجہ اسوقت سامنے آیا جب پاکستان کے جان محمد نے ازبکستان کےعلی بیک کو چار پوائنٹس کے فرق سے شکست دیدی۔ ازبک باکسر اس مقابلے میں جان محمد کے خلاف حاوی رہے تھے۔ وہ اس نتیجے پر اس قدر حیران تھے کہ انہوں نے اسے تسلیم نہ کرتے ہوئے رنگ میں کھڑے رہ کر ججز سے باقاعدہ احتجاج کیا۔ پاکستان کے میرواعظ خان نے ازبکستان کے تدجیوامید کو شکست دی البتہ نادرخان کو قازقستان کے مختار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||