BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 June, 2005, 07:45 GMT 12:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کے بغیر باکسنگ مقابلے

News image
بھارتی باکسنگ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ وہ یہ معاملہ آئبا میں اٹھائیں گے
پہلی ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ بھارت کے بغیر شروع ہوگئی ہے۔

چیمپئن شپ میں بھارت کے گیارہ باکسرز کو شرکت کرنی تھی لیکن پاکستان کی جانب سے انہیں ویزے جاری نہ کئے جانے کے سبب یہ باکسرز اور ان کے آفیشلز پاکستان نہیں آسکے لہذا ان کے بغیر ہی چیمپئن شپ کے ڈراز نکالے گئے ہیں اسطرح اب سترہ ممالک کے 83 باکسرز مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

بھارتی باکسنگ فیڈریشن کے صدر آر ایس دلال نے اس صورتحال کو افسوس ناک قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاملہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئبا) میں اٹھائیں گے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین پروفیسرانورچوہدری جو آئبا کے صدر بھی ہیں پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارتی باکسرز کو ویزے نہ ملنے کے معاملے میں پاکستان کی نیک نامی نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی باکسنگ فیڈریشن کے صدر آر ایس دلال نے مسوری سے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ان کے لئے یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ بھارتی باکسرز پہلی ایشین جونیئرباکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم رہ گئے جس کی انہوں نے زورشور سے تیاری کی تھی۔

آر ایس دلال نے کہا کہ ویزے کے لئے تمام دستاویزات وقت پر پاکستان بھجوادی گئی تھیں حیرت کی بات اس لئے بھی ہے کہ بھارتی فٹبال اور سنوکر ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

بھارتی باکسنگ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ وہ یقینا یہ معاملہ آئبا میں اٹھائیں گے۔

ایشین جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارت کے علاوہ چینی تائپے کے باکسرز کو بھی ویزے نہیں مل سکے جس کی وجہ وہ بھی ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے۔

متحدہ عرب امارت اور انڈونیشیا نے داخلی مسائل کے سبب آخری لمحات میں چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد