ریکارڈ ساز ٹیسٹ، سری لنکا فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا کی عمدہ بلے بازی اور مرلی دھرن کی دس وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور ایک سو ترپّن رن سے شکست دے دی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن سری لنکا کو فتح کے لیئے چھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ جنوبی افریقہ نے تین سو گیارہ رن چار کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو اسے پانچویں وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان ایشول پرنس اکسٹھ رن بنا کر مرلی دھرن کی گیند پر جیاوردھنے کی ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ہرشل گبز مرلی دھرن کا چوتھا شکار بنے، انہوں نے اٹھارہ رن بنائے۔ جب مارک باؤچر پچاسی رن کی اننگز کھیل کر جےسوریا کی گیند پر کیچ ہوئے تو اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور چار سو ایک رن تھا۔ باؤچر کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم چار سو چونتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن نے میچ میں ایک سو بہّتر رن کے عوض دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کولمبو ٹیسٹ سری لنکن کپتان مہیا جے وردھنے اور وکٹ کیپر کماراسنگاکارا کی ریکارڈ شراکت کے لیئے یاد رکھا جائےگا۔ جے وردھنے اور سنگاکارا نے پہلی اننگز میں تیسری وکٹ کے لیئے چھ سو چوبیس رن کی شراکت بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جے وردھنے تین سو چوہتر رن بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ سنگاکارا نے دو سو ستاسی رن بنائے جو کسی بھی وکٹ کیپر کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور ہے۔ جے وردھنے 374 رن بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے ایشیائی بلے باز بھی بن گئے۔ ان سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے ہی جے سوریا کے پاس تھا جنہوں نے تین سو چالیس رن بنائے تھے۔ | اسی بارے میں 624 رن کی ریکارڈ شراکت29 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||