624 رن کی ریکارڈ شراکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور کمارا سنگاکارا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسری وکٹ کے لیئے چھ سو چوبیس رن کی شراکت بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ جے وردھنے تین سو چوہتر رن بنا کر نیل کی گیند پر بولڈ ہوئے اور سنگاکارا نے دو سو ستاسی رن بنائے جو کسی بھی وکٹ کیپر کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ہے۔
کولمبو میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ایک سو انہتر رن کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم کے چودہ رن پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے جب سنگاکارا اور جے وردھنے وکٹ پر اکٹھے ہوئے۔ جنوبی افریقہ کو تیسری کامیابی چھ سو اڑتیس رن پر ملی جب سنگاکارا دو سو ستاسی رن بنا کر اینڈریو ہال کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیئے سب سے بڑی شراکت کا اس سے پہلا ریکارڈ بھی سری لنکا کے ہی سنتھ جے سوریا اور روشن مہاناما کا تھا جنہوں نے بھارت کے خلاف انیس سو ستانوے میں پریماداسا سٹیڈیم میں پانچ سو چھہتر رن کی شراکت بنائی تھی۔ سنگاارا اور جے وردھنے نے اپنی شراکت میں دس گھنٹوں سے زیادہ بیٹنگ کی اور ایک سو ساٹھ اوور کھیلے۔ | اسی بارے میں نیا ریکارڈ: ایک اننگز، 443 رنز04 July, 2006 | کھیل پونٹنگ: سربریڈمین کا ریکارڈ برابر24 March, 2006 | کھیل ایورسٹ سر: خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا21 May, 2006 | کھیل رونالڈو نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا22 June, 2006 | کھیل چین کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ11 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان کی تاریخی شکست 25 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||