رونالڈو نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل کے رونالڈ نے جاپان کے خلاف دو گول کر کے عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی جرمنی کے گرڈ ملر کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ انتیس سالہ رونالڈو نے پہلے گول کر کے برازیل کے سپر سٹار پیلے کا ریکارڈ توڑا اور بعد میں چودھواں گول کر کے گرڈ ملر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ جرمنی کے گرڈ ملر کو ’دی بومبر‘ کہا جاتا تھا اور وہ ماڈرن فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں تصور کیئے جاتے ہیں۔انہوں نے مغربی جرمنی کی طرف سے باسٹھ میچوں میں اڑسٹھ گول سکور کیئے۔ ان کے گول نے مغربی جرمنی کو انیس سو چوہتر کا عالمی کپ بھی جتوایا تھا۔ رونالڈ ریئل میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں اور انہیں ان کی گول کرنے کی صلاحیت اور ڈربلنگ میں مہارت کی وجہ سے ’دی فینومینن‘ کہا جاتا ہے۔ وہ فیفا کی طرف سے 1996، 1997 اور 2002 میں تین مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
جاپان کے خلاف فتح کا سب سے زیادہ فائدہ بھی شاید رونالڈو کو ہی ہوا ہے۔ کیونکہ ان پر بہت تنقید ہو رہی تھی۔ کبھی انہیں موٹا، اور کبھی ان فٹ کہا جا رہا تھا۔ عالمی کپ 2002 کے ٹاپ سکورر رونالڈو اگر اس کھیل میں بھی فارم میں نہ آتے تو شاید انہیں اگلے میچ میں نہ کھلایا جاتا۔ رونالڈ کے جاپان کے خلاف کھیل کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ برازیل اور رونالڈو کا ورلڈ کپ 2006 اصل میں اب شروع ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں برازیل، آسٹریلیا دوسرے راؤنڈ میں22 June, 2006 | کھیل سردرد کی شکایت، رونالڈو کا معائنہ15 June, 2006 | کھیل ’رونالڈو میں اب وہ بات نہیں رہی‘14 June, 2006 | کھیل برازیل کے سٹرایکر رونالڈو فٹ06 June, 2006 | کھیل رونالڈو فلسطین کے دورے پر20 May, 2005 | کھیل مقابلہ سر پر مگر کھلاڑی زخمی 09 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||