BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 June, 2006, 10:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برازیل، آسٹریلیا دوسرے راؤنڈ میں
رونالڈو کی عالمی کپ میں فارم واپس؟
جاپان اور برازیل کے درمیان ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے میچ میں برازیل نے جاپان کے خلاف چار گول کر دیئے ہیں جبکہ جاپان کی طرف سے ایک گول کیا گیا ہے۔

ڈارٹمنڈ کے گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں جاپان نے اس وقت برتری حاصل کر لی جب کھیل کے چونتیسویں منٹ میں جاپانی کھلاڑی ٹماڈا نے گول کر دیا۔

لیکن اس کے بعد برازیل نے اپنا روایتی کھیل اور جاپان کے پہلے گول کا جواب برازیل کی طرف سے کھیل کے پینتالیسویں منٹ میں رونالڈو نے ایک خوبصورت ہیڈر کے ساتھ دیا۔ یہ اس عالمی کپ میں رونالڈو کا پہلا گول تھا۔ لیکن اس کے بعد کھیل کے اکیاسویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول کر ڈالا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی میں برازیل کے جونینہو نے دوسرا گول کیا اور تیسرا گول کھیل کے انسٹھویں منٹ گلبرٹو نے کیا۔


برازیل اس گروپ سے پہلے ہی دوسرے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر چکا ہے۔

سٹٹگارڈ میں ہونے والے گروپ ایف کے دوسرے میچ میں کروشیا اور آسٹریلیا ایک ایک سے برابر رہے اور اس طرح آسٹریلیا اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کر گیا اور کروشیا نہ کر سکا۔

کروشیا کی طرف سے پہلا گول سرنا نے کھیل کے تیسرے منٹ میں کیا۔ آسٹریلیا نے کھیل کے انتالیسویں منٹ میں گول برابر کر دیا۔ یہ گول موور نے پینلٹی پر کیا۔ کھیل کے ستاونویں منٹ میں کروشیا کے کووچ نے گول کر کے کروشیا کو دوبارہ برتری دلوا دی لیکن یہ برتری کھیل کے اناسویں منٹ میں آسٹریلیا کے کیول نے ختم کر دی۔ اور اس طرح آسٹریلیا بہتر پوائنٹس کی وجہ سے اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کر گئے۔

میں میں آسٹریلیا کے ایک جبکہ کروشیا کے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر نکال دیا گیا۔
اس سے قبل گھانا امریکہ کو دو ایک سے اور اٹلی چیک جمہوریہ کو دو صفر سے ہراکر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

گھانا کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
گھانا کی جیت نے امریکہ کو عالمی کپ سے آؤٹ کر دیا ہے

گھانا نے امریکہ کے خلاف اہم میچ میں پہلے ہاف میں ہی ایک صفر کی برتری حاص کرلی لیکن جلد ہی امریکی ٹیم نے بھی ایک گول کرکے سکور برار کردی۔ لیکن پھر پلک جھپکتے ہی گھانا نے دوسرا گول کرکے دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

گھانا کی فتح سے امریکہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے جبکہ گھانا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ برازیل سے ہوسکتا ہے۔ کوئی بھی افریقی ملک جرمنی میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اس مرحلے تک نہیں پہنچا ہے۔

ادھر اٹلی کی ٹیم نے چیک جمہوریہ کے خلاف پہلے ہاف میں ہی ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ اٹلی کی جانب سے مارکو ماتیرازی نے گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں اٹلی نے دوسرا گول کرکے چیک جمہوریہ پر اپنی سبقت جاری رکھی۔ اس طرح چیک جمہوریہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔

اٹلی کے مارکو ماتیرازی گول کے بعد خوشی مناتے ہوئے

پہلے چارگروپوں کی فاتح ٹیموں کے انتخاب کے بعد آج گروپ ای اور ایف کے اختتامی میچ کھیلے جا رہے ہیں۔

گروپ ای میں کھیلے جانے والے میچوں میں اٹلی کا مقابلہ جمہوریہ چیک سے ہیمبرگ میں ہوا جبکہ امریکہ کی ٹیم نے نیورمبرگ میں گھانا کا مقابلہ کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد