BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 June, 2006, 15:25 GMT 20:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوکرین فاتح، سپین بھی جیت گیا
تیونس نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا تھا
پیر کو ہونے والے تیسرے اور آخری میچ سپین نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ سپین نے تینوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں کیئے۔

سپین کا تیسرا گول میچ کے آخری منٹ میں فرنیندو ٹیرس نے ایک پینالٹی کک پر کیا۔ اس سے قبل بھی انہوں نے سپین کی طرف سے دوسرا گول کیا تھا۔ اس طرح وہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ یعنی تین گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے میچ کے آٹھوین منٹ میں تیونس کے جواہر مناری نے گول کر کے مبصرین کو حیران کر دیا تھا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر تیونس کو سپین پر ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ تاہم میچ کے بہترویں منٹ میں سپین نے مقابلہ برابر کر دیا جبکہ چھہتروین منٹ میں سپین نے تیونس کے خلاف دوسرا گول بھی کر دیا۔

دوسرے ہاف میں سپین کی ٹیم میچ پر چھائی رہی اور اس نے تیونس کے گول پر کئی حملے کیئے۔ نوے منٹ کے کھیل کے بعد جب میچ ضائع ہوجانے والے منٹوں کے ازالے کے لیئے کھیلا جا رہا تھا، سپین نے پینالٹی کک پر تیسرا گول بھی کر دیا۔

اس سے پہلے یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے عالمی فٹبال کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں یوکرین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے سعودی عرب کو چار گول سے شکست دے دی۔

دو گول میچ کے پہلے ہاف میں ہوئے جبکہ باقی دو کھیل کے دوسرے ہاف میں کیئے گئے۔

یوکرین کی طرف سے میچ کا پہلا گول کھیل کے چوتھے منٹ میں ہوا جب روسل نے گول کیا۔ دوسرا گول کھیل کے چھتیسویں منٹ میں ریبراؤ نے کیا۔

میچ کا تیسرا گول کھیل کے چھیالیسویں منٹ میں شیوچنکو جبکہ چوتھا گول چوراسیویں منٹ میں کلینیچنکو نے کیا۔

سعودی عرب کی ٹیم: زید، دوخی، تکار، المنتشری، سلیمانی، الغامدی، نور، خریری، عزیز، التمیت، القحطانی۔

یوکرین کی ٹیم: آندرے شیوچنکو، شووکووسکی، نیسمچنی، یزرسکی، روسال، شیلائیو، ریبراؤ، کلینیچنکو، ٹائموسچک، گوسیو، ورونن۔

سویٹزرلینڈ بمقابلہ ٹوگو

 فرے
سویٹزرلینڈ نے ٹوگو کو دو گول سے شکست دی

اس سے قبل سویٹزرلینڈ اور ٹوگو کے درمیان پہلے راؤنڈ کے گروپ جی کے میچ میں سویٹزرلینڈ نے ٹوگو کو دو صفر سے شکست دے دی تھی۔

سویٹزرلینڈ کی طرف سے میچ کا پہلا گول اے فرے نے کھیل شروع ہونے کے بعد سترہویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول کھیل کے دوسرے ہاف کے اٹھایسیویں منٹ میں بارنیٹا نے کیا۔

اب سویٹزرلینڈ گروپ جی میں پہلے نمبر پر ہے اور اسے اگلے گروپ میں جانے کے لیئے صرف کوریا کے خلاف اگلا میچ ڈرا کرنے کی ضرورت ہے۔

میچ کے دوران ٹوگو کے تین کھلاڑیوں کو پیلا کارڈ دکھایا گیا جبکہ سویٹزرلینڈ کے ایک کھلاڑی کو پیلا کارڈ ملا۔

ٹوگو کی ٹیم: کے اگاسا، ڈی نیبومبے، ایم ٹیچانگی، اے تورے، کے آگبوہ، ٹی دوسیوی، ایم شیروف تورے، اے روماؤ، آر فورسن، ای ادیبے بیور، کے محمد۔

سویٹزرلینڈ کی ٹیم: پی زوبربوہلر، پی ملر، پی ڈیگن، پی سینڈیروس، ایل میگنن، ٹی بارنیٹا، جے ووگل، آر وکی، آر کاباناس، اے فرے، ڈی گائگاس۔

لیاری:فٹبال کا جنون
لیاری کےگھر اور برازیل، ارجنٹائن کےجھنڈے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد