برازیل فاتح، فرانس کوریا برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال کے عالمی کپ کے دسویں دن کا آخری میچ فرانس اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری ہے اور کھیل کے اسی ویں منٹ میں جنوبی کوریا نے گول کر کے کرکے فرانس کی برتری ختم کردی۔ فرانس اور جنوبی کوریا کے میچ کے پہلے اسی منٹ تک فرانس کی ٹیم کھیل پر حاوی رہی اور اس نے مخالف ٹیم کے گول پر کئی حملے کیئے۔ لیکن جنوبی کوریا کے پارک جن سنگ نے اس وقت میچ برابر کر دیا جب میچ ختم ہونے میں دس منٹ باقی تھے۔ فرانس نے ورلڈ کپ کے فائنل میچوں میں آخری مرتبہ انیس سو اٹھانوے میں برازیل کو شکست دے کر کپ جیتا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے آج تک وہ کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ فرانس کا اگلا میچ ٹوگو کے خلاف ہے جس میں فرانس کے اہم ترین کھلاڑی زین الدین زیڈان نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ کوریا کے خلاف کھیلتے ہوئے انہیں دوسرا پیلا کارڈ دکھایا گیا۔ دن کا پہلا میچ گروپ ایف کی دو ٹیموں جاپان اور کروشیا کےمابین برابر رہا۔ برازیل نے آسٹریلیا کو دو صفر سے ہرا دیا اور دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ گروپ ایف میں آسٹریلیا تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جاپان اور کروشیا کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ اس طرح آسٹریلیا اور کروشیا کا میچ اہم ہو جاتا ہے۔ افتتاحی میچوں میں شکست کے بعد جاپان اور کروشیا کے لیئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل تھا۔ کروشیا نے اس میچ میں اسی ٹیم کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا جو کہ برازیل کے خلاف کھیلی تھی جبکہ جاپان نے مٹساؤ اوگاساوارا اور اکیرا کاجی کو اس میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا۔
جاپان کی ٹیم: یوشیکاٹسو کاواگوچی، ٹاکاشی فوکونیشی، یوجی ناکازاوا، سونی یاسو میاموٹو، ایلکس، شونسوکے ناکامورا،ہیڈیٹوشی ناکاتا، نٹسو اوگاساوارا،اٹسوشی یاناگیساوا، ناؤہیرو ٹاکاہارا۔ کروشیا: سٹائپ پلٹسیکوسا، ڈرایو سمک، رابرٹ کوویک، جوزپ سیمونک، دریجو سرنا، نیکو کوویک، آئیگور ٹیوڈر، مارکو بابک، نیکو کرینجسار، ایوان کلینزک، دادو پرسو۔ |
اسی بارے میں پرتگال، گھانا فاتح امریکہ اٹلی برابر 17 June, 2006 | کھیل ارجنٹائن،ہالینڈ فاتح، انگولا برابر16 June, 2006 | کھیل انگلینڈ،ایکواڈور اور سویڈن کی فتح15 June, 2006 | کھیل جرمنی کی سنسنی خیز فتح 14 June, 2006 | کھیل برازیل اور کوریا فاتح، فرانس برابر13 June, 2006 | کھیل اٹلی،آسٹریلیا،چیک جمہوریہ فاتح12 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||