BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 June, 2006, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ارجنٹائن،ہالینڈ فاتح، انگولا برابر
ہالینڈ اور آئیوری کوسٹ پہلی بار ایک دوسرے کے مقابل آئے ہیں۔
اٹھارویں عالمی کپ کے آٹھویں دن ارجنٹائن کی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا بھرمیں فٹبال کے شائقین کی انتہائی پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک کیوں ہے۔

ارجنٹائن نے سربیا مونٹینگرو کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔

جب کہ دوسرے میچ میں ہالینڈ نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا اور میکسیکو اور انگولا کا درمیان ہونے والا تیسرا مقابلہ صفر صفر سے برابری پر ختم ہوا۔

سٹٹگارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں ہالینڈ کو برتری اس وقت ملی جب ہان پرسی نے تئیسویں منٹ میں پہلا گول کر دیا۔ اس کے محض تین منٹ بعد ہالینڈ نے دوسرا گول کر کے آئیوری کوسٹ کو قدرے دفاعی کھیل پر مجبورکر دیا۔ لیکن آئیوری کوسٹ کی طرف سے بھی برابر حملے جاری رہے۔

آئیوری کوسٹ کی طرف واحد گول کونے نے اڑتیسوں منٹ میں کیا۔ یوں میچ کے تینوں گول ہاف ٹائم سے پہلے ہوئے۔

ہالینڈ نے وہی ٹیم کھلائی جس نے پہلے میچ میں سربیا و مونٹینیگرو کو ایک صفر سے ہرایا تھا۔ آئیوری کوسٹ نے اپنی اس ٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ہالینڈ اور آئیوری کوسٹ ایک دوسرے کے مقابل آئے ہیں۔

اس سے پہلے عالمی کپ کے آّٹھویں دن کے پہلے میچ میں ارجنٹائن نے سربیا و مونٹینیگرو کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ اٹھارویں ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں یہ کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی شکست ہے۔

پہلا گول میکسی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں کیا۔ یہ اب تک ورلڈ کے بہترین گولوں میں سے ایک تھا۔ ارجنٹائن نے مخالف ٹیم پر دباؤ قائم رکھا جس کے نتیجے میں کیمبیاسو نے تیسوں منٹ میں دوسرا گول کردیا۔

ارجنٹائں کی طرف سے تیسرا گول میکسی نے پہلے ہاف کے اضافی وقت یعنی اکتالیسویں منٹ میں کیا۔ یوں میکسی نے ارجنٹائن کی طرف سے دو گول سکور کیے۔


سربیا اور مونٹینیگرو کی ٹیم اس سے پہلے سابق یوگوسلاویا کی ٹیم کی شکل میں نو مرتبہ ارجنٹائن کے مقابلے پر آ چکی ہے جس میں ایک عالمی کپ کا میچ بھی شامل ہے۔ان میں سے ارجنٹائن نے چار جبکہ یوگوسلاویا نے تین مقابلے جیتے۔ عالمی کپ میں یوگوسلاویا اور ارجنٹائن 1990 کے کواٹر فائنل میں آمنے سامنے آئے۔ مقررہ وقت میں میچ برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی سٹروک پر ہوا تھا جو ارجنٹائن نے تین دو سے جیت لیا تھا۔

جمعہ کے روز تیسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں میکسیکو اور انگولا کے درمیان ہو رہا ہے۔ دو ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ایک دوسرے کے مقابل نہیں آئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد