BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 June, 2006, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برازیل اور کوریا فاتح، فرانس برابر
ککا
برازیل کے ککا نے میچ کا واحد گول کیا۔
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے پانچویں دن عالمی چمپئین برازیل نے کروشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

اس سے قبل دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن فرانس اور سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ کوریا نے ٹوگو کو ہرا دیا۔

برازیل کے مڈ فیلڈر کاکا نے پہلے ہاف میں ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی ۔

رونالڈو
رونالڈو کو دوسرے ہاف میں تبدیل کر دیا گیا۔

دوسرے ہاف میں برازیل کوئی گول نہ کر سکا جبکہ کروشیا نے برازیل کے گول پر کئی حملے کیے لیکن کوئی گول نہ کر سکے۔

دوسرے ہاف میں برازیل کے مشہور کھلاڑی رونالڈو کو تبدیل کر اس کی جگہ نوجوان کھلاڑی روبینو کو موقع دیا گیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کوگول کرنے کے متعدد مواقع ملے لیکن کوئی بھی کھلاڑی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں جنوبی کوریا نے ٹوگو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ میچ کا پہلا گول ٹوگو کی جانب سے محمد قادر نے کھیل کے پہلے ہاف کے اکتیسویں منٹ میں کیا۔

پہلے ہاف کے خاتمے پر ٹوگو کو ایک گول کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی جنوبی کوریا کے نے چو سو لی نے فری کک پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے بہترویں منٹ میں جے آہن نے جنوبی کوریا کے لیئے دوسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کیا۔

جنوبی کوریا کی ٹیم کے لیئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اس میچ میں فتح کی صورت میں ہی ان کے دوسرے راؤنڈ میں جانے کے امکانات پیدا ہو سکتے تھے۔

چو سو لی نے جنوبی کوریا کی جانب سے فیصلہ کن گول کیا

جنوبی کوریا کی ٹیم لگاتار چھٹی مرتبہ اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ ان عالمی مقابلوں میں شریک ہے اور ان کی بہترین کاکردگی سنہ 2002 کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک رسائی رہی ہے۔ ٹوگو کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شریک ہے اور کوچ کے حالیہ استعفٰی کے بعد ٹیم کی انتظامی حالت اور تربیت کے بارے میں شکوک وشبہات ظاہر کیئے جاتے رہے ہیں۔

فرانس کی ٹیم: فیبئن بارتھز، ابیدال، گیلاس، تھورام، سیگنول، زیڈان، میکالیلی، ویارا، رائبری، ولٹورڈ، تھیاری ہنری،

سوئٹزرلینڈ کی ٹیم: زبربوہلر، میگنن، سینڈروس، مُلر، فلپ ڈیگن، کیباناس،ووگل، وکی، برنیٹا، فراعی،سٹریلیر۔

جنوبی کوریا کی ٹیم: وون جئے لی، ینگ چل کم،چوئی، جن کیوکم، ینگ پیولی، سونگ، جی سنگ پارک، ایول یونگ لی، ہو لی،چن سو لی، جائے جن چو۔

ٹوگو کی ٹیم: اگاسا، نبومبے، چانگی، آسی مواسا، ابالو، سالیفو، شریف تورے، روماؤ، سنایا، محمد، آدے بایور۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد