انگلینڈ کے رونی فِٹ ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے فٹ بال کھلاڑی وین رونی کے بارے میں اب توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جمعرات کو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ رونی پاؤں کے زخم کی وجہ سے فٹ بال کے اٹھارویں عالمی کپ میں انگلینڈ کا پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انگلینڈ کے کوچ سوین گوران ایرکسن نے رونی کی دوسرے میچ میں شرکت کو خارج از امکان قراد نہیں دیا۔ بیس سالہ رونی کو جمعرات کو بتایا گیا تھا کہ ان کے پاؤں کا زخم بھر گیا ہے اور اب انہیں اپنے آپ کو میچ کے لیئے فِٹ کرنا ہے۔ رونی کے دوسرے میچ میں حصہ لینا ان کے کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے مینجر ایلکس فرگوسن کو سخت ناگوار گزرے گا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ رونی کو دوسرے راؤنڈ تک انگلش ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیئے جبکہ انگلینڈ کے قومی کوچ ان سے متفق نہیں تھے۔ رونی نے اتوار کو انگلینڈ کے ان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا جو پہلے میچ کے لیئے ٹیم میں شامل نہیں تھے یا انہوں نے پورا میچ نہیں کھیلا۔ | اسی بارے میں مقابلہ سر پر مگر کھلاڑی زخمی 09 June, 2006 | کھیل رونی’انجری فری‘ ہیں: ایرکسن08 June, 2006 | کھیل برازیل کے سٹرایکر رونالڈو فٹ06 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||