رونی’انجری فری‘ ہیں: ایرکسن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کوچ سوین گوران ایرکسن کا کہنا ہے کہ وین رونی اب صحت یاب ہو چکے ہیں اور میچ فٹنس حاصل کرنے کے بعد عالمی کپ میں شریک ہوں گے۔ بیس سالہ رونی نے بدھ کو اپنے زخمی پیر کا دوبارہ سکین کروایا تھا جس کے بعد رات گئے ان کے کلب مانچسٹر یونائٹڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ رونی عالمی کپ میں صرف گروپ مقابلوں کے بعد ہونے والے میچوں میں شرکت کر سکیں گے۔ انگلش کوچ نے جمعرات کو ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ’اچھی خبر بدھ کی رات آئی اور آج رونی ’انجری فری‘ ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں ’میچ فٹ‘ بنائیں اور جب ہم یہ سوچیں گے کہ وہ میچ فٹ ہیں تو ہم کسی بھی ماہر ڈاکٹر سے ان کا معائنہ کروانے کو تیار ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اقدامات رونی، انگلش ٹیم اور چار کروڑ برطانوی شہریوں کے بہترین مفاد میں ہیں۔ انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکہم نے بھی رونی کی انگلش کیمپ میں واپسی کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام کھلاڑی رونی کی واپسی سے خوش ہیں تاہم ان کی توجہ ہفتے کو پیراگوئے کے خلاف ہونے والے میچ پر ہے۔ بیکہم کا کہنا تھا کہ’ اچھا ہے کہ وہ واپس آ گیا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ ہم اس میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے اور ہماری توجہ کا اصل مرکز تربیت اور ہفتے کے میچ پر ہے۔ رونی ٹیم کے ساتھ تربیت لے رہا ہے لیکن اس کو کھلانے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ پر ہے‘۔ | اسی بارے میں پاکستان میں ورلڈ کپ کا بخار 07 June, 2006 | کھیل رونالڈو فٹ، رونی کی حالت مشکوک06 June, 2006 | کھیل عالمی کپ کے کلاسیک گول سکورر01 June, 2006 | کھیل صرف کاکا ہی قربانی کیوں دے؟29 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||