BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 June, 2006, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مقابلہ سر پر مگر کھلاڑی زخمی

جیرارڈ
پہلے میچ میں جیرارڈ کے کھیلنے کے امکانات’ففٹی۔ففٹی‘ہیں
دنیائے فٹبال کے سب سے بڑی مقابلوں کا افتتاحی دن آ پہنچا ہے۔ تاہم ان مقابلوں میں شریک متعدد ٹیمیں افتتاحی میچوں کے لیئے اپنے سٹار کھلاڑیوں کی خدمات سے یا تو محروم ہیں یا پھر تذبذب کا شکار ہیں۔

زخمی کھلاڑیوں کی فہرست اگرچہ بہت طویل نہیں لیکن اس میں جرمنی کے کپتان مائیکل بالاک اور انگلینڈ کے مڈ فیلڈر سٹیفن جیرارڈ جیسے کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔

جرمن کپتان مائیکل بالاک نے اگرچہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے لیئے فٹ ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں کوسٹریکا کے خلاف کھلانے کا فیصلہ جرمن کوچ کلنزمین ہی کریں گے جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے مطابق کسی ایسے کھلاڑی کو میچ نہیں کھلائیں گے جس نے اس میچ سے اڑتالیس گھنٹے قبل تک ٹریننگ نہ کی ہو۔ یاد رہے کہ دو جون کو کولمبیا کے خلاف دوستانہ میچ کے دوران مائیکل بالاک کی پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔

بالاک کولمبیا کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے

انگلش مڈ فیلڈر سٹیفن جیرارڈ بھی ہفتے کو انگلینڈ کے افتتاحی میچ میں کھیلنے کے لیئے پرامید ہیں۔ وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے بدھ کو ٹیم کے تربیتی سیشن میں شریک نہیں ہوئے تھے اور جمعرات کو انہوں نے کہا تھا کہ فرینکفرٹ میں ہونے والے پہلے میچ میں ان کے کھیلنے کے امکانات’ففٹی۔ففٹی‘ ہیں۔ انگلینڈ کے سٹرائیکر وین رونی کو اگرچہ پاؤں کی چوٹ سے صحت یاب قرار دے دیا گیا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ وہ ان عالمی مقابلوں میں کس مرحلے پر شریک ہوں گے۔

برازیل کے سپر سٹار رونالڈو بھی بیمار کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور وہ بھی جمعرات کو برازیل کے تربیتی سیشن میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ برازیلی فٹ بال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری شدہ بیان کے مطابق’رونالڈو بخار میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے‘۔ برازیل اپنا افتتاحی میچ منگل تیرہ جون کو کروشیا کے خلاف کھیلے گا۔

رونالڈو بخار میں مبتلا ہیں

زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک اہم نام جمہوریہ چیک کے کپتان پال نیدود کا ہے۔ نیدود کو جمہوریہ چیک کی ٹیم میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ان کی چوٹ کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ نیدود کے گھٹنے میں یہ چوٹ جمعرات کو چیک ٹیم کے تربیتی سیشن میں اس وقت لگی جب وہ اپنے ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ روزینال سے ٹکرا گئے۔ چیک ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ’ ان کے گھٹنے میں تکلیف ہے اور اسی وجہ سے انہیں تربیتی سیشن بھی چھوڑنا پڑا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تشویشناک نہیں ہو گا اور وہ جلد ہی فٹ ہو جائیں گے‘۔

ان سٹار کھلاڑیوں کے علاوہ زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں سویڈن کے گول کیپر اساکسن، تیونس کے سٹرائیکر سنٹوس اور اٹلی کے مڈ فیلڈر گنارو گاٹسو بھی شامل ہیں۔ جہاں ان کھلاڑیوں کی ابتدائی میچوں میں شرکت مشکوک ہے وہیں فرانس کے سٹرائیکر گیبرئیل سیسے کی اس ورلڈ کپ میں شرکت کی امیدیں اس وقت ختم ہوگئیں جب جاپان کے خلاف دوستانہ میچ میں وہ اپنی ٹانگ تڑوا کر عالمی کپ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد