BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 June, 2006, 04:03 GMT 09:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افتتاحی میچ میں جرمنی کی فتح
جرمن ٹیم
کلوز نے جرمنی کی جانب سے دو گول کیئے
فٹبال کے اٹھارویں عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں جرمنی نے کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

جرمن کھلاڑی کلوز اور کوسٹاریکا کے پاؤلو وینچوپ نے میچ میں دو، دو گول کیئے۔

جرمنی کی جانب سے فلپ لام نے کھیل کے چھٹے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلوائی جسے کوسٹاریکا کے پاؤلو وینچوپ نے بارہویں منٹ میں برابر کر دیا۔

کھلاڑیوں کے درمیان گیند کے حصول کی کشمکش

جرمنی کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے سترہویں منٹ میں میروسلاو کلوز نے کیا۔ کلوز نے ہی دوسرے ہاف میں میچ کے ساٹھویں منٹ میں جرمنی کے لیئے تیسرا گول کیا۔

کوسٹاریکا کی جانب سے دوسرا گول نے کھیل کے تہترویں منٹ میں پاؤلو وینچوپ نے کیا۔ میچ کے پچاسیویں منٹ میں فرنگز نےگول کر کے جرمنی کی برتری کو ایک مرتبہ پھر دوگنا کر دیا جو آخر تک قائم رہی۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیئے انسٹھ ہزار تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے۔

اس سے قبل میونخ میں ایک رنگارنگ تقریب میں فٹبال کے اٹھارویں عالمی کپ کا آغاز ہوا۔دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد ناظرین فٹبال کے ان عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے اپنے گھروں میں بیٹھ کر لطف اندوز ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں موقع پر اب تک عالمی فٹبال کپ جیتنے والے ڈیڑھ سو سے زیادہ کھلاڑی شریک تھے جن میں نامور کھلاڑی پیلے اور میراڈونا بھی شامل تھے۔

پیلے برازیل کی ان ٹیموں میں شامل تھے جنہوں نے یہ اعزاز 1958، 1962 اور 1970 میں جیتا تھا۔ افتتاحی تقریب میں پیلے عالمی مقابلے کی ٹرافی اٹھا کر میدان میں آئے۔ ان کے ہمراہ جرمنی کی سپر ماڈل کلاڈیا شِفر بھی تھیں۔

کلاڈیا شفر ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ

برازیل پانچ مرتبہ فٹبال کا یہ عالمی مقابلہ جیت چکا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہی اس سال کی ’فیورٹ‘ ٹیم ہے۔ تاہم 1958 کی ان کی جیت اس وجہ سے اہم تھی کہ یہ واحد موقع تھا کہ کسی غیر یورپی ٹیم نے یورپ میں یہ مقابلہ جیتا تھا۔

مقابلے کا فائنل نو جولائی کو برلن میں کھیلا جائے گا۔ ان مقابلوں کے منتظمین کو امید ہے کہ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیئے دس لاکھ افراد جرمنی آئیں گے۔

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جرمنی کو فیورٹ ٹیم کہا جا رہا ہے لیکن افتتاحی میچوں کے اکثر غیر متوقع نتائج رہے ہیں۔ 1990 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم اور عالمی چیمپئن جرمنی کو کیمرون نے ہرا دیا تھا جبکہ 2002 میں چیمپئن اور میزبان ٹیم فرانس کو سینیگال نے شکست دی تھی۔

فٹ بال کا بخار
پاکستان میں ورلڈ کپ کا شوق عروج پر
رونالڈینیوہمیں تحفظ دیا جائے
برازیلی سٹار کی ورلڈ کپ ریفریوں سے اپیل
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد