ہمیں تحفظ دیا جائے: رونالڈینیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینیو نے فٹبال ریفریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ورلڈ کپ کے دوران تحفظ دیا جائے۔ ہسپانوی کلب بارسلونا کے لئیے کھیلنے والے رونالڈینیو کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ مخالف ٹیمیں برازیل کے کھلاڑیوں کو ان کا ’دلکش کھیل‘ کھیلنے سے روکنے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ’تمام ٹیمیں ہمارے انتظار میں ہیں اور وہ ہمارے ’اٹیک‘ پر دگنی توجہ دیں گی۔ ہمارے کھیلنے کے انداز کی وجہ سے ضروری ہے کہ ریفری کھیل پر کڑی نظر رکھیں‘۔ رونالڈینیو نے کہا کہ’ہم جس بھی ٹیم سے کھیلتے ہیں وہ اپنے عام انداز کے برخلاف ہمارے خلاف دفاعی اندازسے کھیلتی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ایسے حالات میں گول کرنا مشکل ہوتا ہے‘۔ دفاعی چیمپئن برازیل کی ٹیم چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح بننے کا خواب لے کر جرمنی آئی ہے اور اس کا پہلا میچ منگل کو برلن میں کروشیا کے خلاف ہوگا۔ برازیل کے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں۔ | اسی بارے میں رونی’انجری فری‘ ہیں: ایرکسن08 June, 2006 | کھیل فسطینی فٹبال ٹیم کی مشکلات پر فلم08 June, 2006 | کھیل برازیل کے سٹرایکر رونالڈو فٹ06 June, 2006 | کھیل پاکستان میں ورلڈ کپ کا بخار 07 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||