BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 June, 2006, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی فٹبال کی مشکلات پر فلم

فلسطینی فٹبال ٹیم
’ فٹبال اور اولمپکس میں ہی آپ فلسطین کا نام سنتے ہیں‘
فلسطینی فٹبال ٹیم کی تشکیل، تربیت اور عالمی کپ کے لئیے کوالیفائی کرنے کی ناکام کوششوں کے بارے میں بننے والی فلم ’ورلڈ کپ انشااللہ‘ کو آج یعنی جمعرات آٹھ جون کو لندن میں نمائش کے لیئے پیش کیا جا رہا ہے۔

فٹبال کے عالمی کپ میں شرکت کے لئیے کوشش کرنے والی دیگر تمام بین الاقوامی ٹیموں کے مقابلے میں فلسطین کی قومی ٹیم کے مسائل ذرا مختلف قسم کے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں، لبنان، کویت، چلی اور امریکہ کے رہائشی کھلاڑیوں پر مشتمل فلسطینی ٹیم کو’فیفا‘نے سنہ 1996 میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا اور یہ ٹیم اب تک کسی اہم بین لاقوامی ٹورنامنٹ کے لیئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

’ورلڈ کپ انشااللہ‘ کی ہدایتکار مایا سنبار کا کہنا ہے کہ’ کھیل ہی وہ واحد شعبہ ہے جس میں سرکاری طور پر’فلسطین‘ کا نام لیا جاتا ہے۔ فٹبال اور اولمپکس میں ہی آپ فلسطین کا نام سنتے ہیں ورنہ اقوامِ متحدہ تک میں اسے ’فلسطینی اتھارٹی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے‘۔

مایا سنبار کے مطابق انہوں نے فلسطینی فٹبال ٹیم پر فلم بنانے کا فیصلہ ٹیم کی کہانی سنانے اور یہ بتانے کے لیئے کیا کہ اس ٹیم میں مختلف قسم کے فلسطینی کس طرح ایک ساتھ کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ اس فلم میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہوگا تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ مایا کہتی ہیں کہ’ جب آپ فلسطین کے بارے میں کچھ بھی کرتے ہیں تو آپ سیاست سے دور نہیں رہ سکتے۔ یہ ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے سیاست سے جڑاہوتا ہے‘۔

’ورلڈ کپ انشااللہ‘ کی ہدایتکار مایا سنبار

امریکی نژاد فلسطینی کھلاڑی مراد فرید کا کہنا ہے کہ’ صرف فٹبال کے کھیل پر توجہ دینا بہت مشکل ہے۔ آپ اس کی کوشش تو کرتے ہیں مگر آپ کے اردگرد ہمیشہ بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے‘۔ مراد جیسے کھلاڑیوں کو فلسطینی قومی ٹیم میں شمولیت سے یہ موقع ملا ہے کہ وہ اس ماحول میں رہ سکیں جس کے بارے میں انہوں نے اپنے والدین سے صرف سنا ہی تھا۔

فلم میں فلسطینی ٹیم کے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح غزہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مصر میں تربیت حاصل کرنے کے لیئے ہفتوں رفاہ کی سرحد کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک قومی ٹیم کس طرح اپنا ’ذاتی میدان‘ نہ ہونے کی وجہ سے’ہوم میچ‘ قطر کے ایک خالی سٹیڈیم میں کھیلتی ہے۔ فلم میں کھلاڑیوں کی میدان سے باہر کی زندگی کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے اور ایک منظر میں غزہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بتاتے ہیں کس طرح ان کے پانچ دوست اسرائیل کے فضائی حملے میں مارے گئے۔

لندن میں’ورلڈ کپ انشااللہ‘ کی نمائش کے ساتھ ہی اس فلم کا ’فیچرفلم ورژن‘ امریکی شہر نیوآرلینز میں’گول ڈریمز‘ کے نام سے دکھایا جائے گا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اسے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کردہ حفاظتی دیوار پر بھی بذریعہ پروجیکٹر دکھایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد