BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 June, 2006, 17:10 GMT 22:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورچوئل ری پلے ہیلپ گائیڈ
ورچوئل ری پلے کیسے دیکھا جائے؟
میچ یا اس کے کسی حصے کا ورچوئل ری پلے چلانے کے لیئے ٹائم لائن پر دیئے گئے آئیکونز یا ٹیکسٹ کمنٹری میں موجود’واچ اینیمیشن‘ کے لنک پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کریں۔

جب میچ براہ راست نشر کیا جا رہا ہوگا تو آپ تمام شاٹوں، گولوں اور دیگر اہم واقعات کی بنیادی اینیمیشن دیکھ سکیں گے۔ بعض اوقات میچ کے خاتمے کے بعد آپ چنندہ واقعات کی مکمل اور تفصیلی اینیمیشن بھی ملاحظہ کر سکیں گے اور اس کے لیئے آپ کو ’ڈیٹیل ٹیب‘ میں ’ہائی لائٹس ‘ کی آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

آپ اپنی پسندیدہ کیمرہ پوزیشن بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ ہر میچ کی اینیمیشن تین سو کلو بائیٹ کےحجم کی ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ 56kbps موڈیم پر اینیمیشن کا لوڈنگ ٹائم قریباً تین منٹ ہو گا جبکہ یہی اینیمیشن 512kbps کنکشن پر بیس سیکنڈ میں لوڈ ہو جائے گی۔

شاک ویو پلیئر کی ڈاؤن لوڈنگ اور انسٹالیشن
ورچوئل پلیئر اینیمیشن چلانے کے لیئے شاک ویو کا پلگ ان ورژن 10 درکار ہے۔ آپ شاک ویو کا تازہ ترین ورژن مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

شاک ویو کی ڈاؤن لوڈنگ میں ناکامی: ممکن ہے کہ آپ کے براؤزر پر شاک ویو پلیئر پہلے ہی خراب حالت میں موجود ہو اور نئے پلیئر کی انسٹالیشن میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہو۔ یہ مسئلہ پرانے شاک ویو پلیئر کو اُن انسٹال کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔

ونڈوز اور میک کے لیئے اُن انسٹالر مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزید تفصیلات کے لیئے آپ نیچے دیے گئے لنک کی مدد سے ویب وائز ڈاؤن لوڈ گائیڈ پر جا سکتے ہیں۔

شاک ویو پلیئر کام نہیں کر رہا
اگر انسٹالیشن کے باوجود آپ کا شاک ویو پلیئر کام نہیں کر رہا تو ممکن ہے کہ:

1۔ آپ کے براؤزر یا ہارڈ ڈرائیو پر پلیئر کی ایک سے زیادہ نقول موجود ہوں۔ تسلی کر لیں کہ آپ کے ڈاؤن لوڈ کردہ پلگ ان اسی شاک ویو پلیئر میں انسٹال ہوئے ہیں جو آپ استعمال کر رہے ہیں۔

2۔ آپ اپنے سسٹم اور براؤزر کے لیئے صحیح پلگ ان استعمال نہیں کر رہے ہیں مثلاً ایک 16bit بِٹ کا براؤزر 32bit کا پلگ ان قبول نہیں کرے گا۔

3۔ آپ کے پاش شاک ویو پلگ ان کا جو ورژن ہے وہ اب کارآمد نہیں۔ پرانے پلگ ان کو اُن انسٹال کریں اور نیا پلگ ان انسٹال کریں اور دیکھیں کہ آپ کا براؤزر اسے سپورٹ کرتا ہے یا نہیں۔

4۔ اگر یہ سب حل کام نہیں کرتے تو میکرو میڈیا کی ویب سائٹ پر ونڈوز اور میکنٹوش کے صارفین کے لیئے مکمل مدد موجود ہے جس کے لنک نیچے دیئے گیے ہیں۔

پلگ ان پر بی بی سی کی گائیڈ کے لیئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں


تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد