BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 June, 2006, 09:59 GMT 14:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال عالمی کپ کا پانچواں دن
برازیل
برازیل اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے پانچویں دن تین میچ کھیلے جائیں گے۔

آج دنیائے فٹبال کی دو اہم ٹیمیں عالمی چیمپئن برازیل اور فرانس اپنے افتتاحی میچ کھیلیں گی۔

منگل کے دن پہلے میچ میں گروپ جی کی دو ٹیموں جنوبی کوریا اور ٹوگو کا مقابلہ ہوگا۔ یہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل بین الاقوامی مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل نہیں آئی ہیں۔ جنوبی کوریا کی ٹیم کے لیئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میچ میں فتح کی صورت میں ہی ان کے دوسرے راؤنڈ میں جانے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کی ٹیم لگاتار چھٹی مرتبہ اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ ان عالمی مقابلوں میں شریک ہے اور ان کی بہترین کاکردگی سنہ 2002 کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک رسائی رہی ہے۔ ٹوگو کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شریک ہے اور کوچ کے حالیہ استعفٰی کے بعد ٹیم کی انتظامی حالت اور تربیت کے بارے میں شکوک وشبہات ظاہر کیئے جاتے رہے ہیں۔

گروپ جی کا دوسرا میچ سابق عالمی چیمپئن فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہوگا۔ یہ دونوں ٹیمیں پینتیس مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں مدِ مقابل آ چکی ہیں جن میں سے فرانس نے پندرہ اور سوئٹزرلینڈ نے بارہ مرتبہ فتح حاصل کی ہے جبکہ آٹھ مقابلے بے نتیجہ رہے ہیں۔

فرانس 1998 کے عالمی کپ کا فاتح ہے

عالمی کپ میں فرانس کی یہ بارہویں شرکت ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کو یہ اعزاز آٹھویں مرتبہ حاصل ہو رہا ہے۔ جہاں فرنچ ٹیم 1998 میں یہ عالمی مقابلہ جیت چکی ہے وہیں سوئس ٹیم آج تک کوارٹر فائنل کے مرحلے سے آگے نہیں جا سکی۔

پانچویں دن کا تیسرا میچ عالمی چیمپئن برازیل اور کروشیا کے مابین کھیلا جائے گا اور توقع کی جار ہی ہے کہ یہ میچ تینوں میچوں میں سب سے دلچسپ ثابت ہوگا۔ برازیل وہ واحد ملک ہے جس نے آج تک ہونے والے تمام عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے اور پانچ مرتبہ یہ مقابلے جیتے بھی ہیں۔ برازیل کی ٹیم کو رونالڈو، رونالڈینیو، ایڈریانو، کافو، رابنہو اور کاکا جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

کروشیا کی ٹیم جس نے اپنے ابتدائی عالمی کپ مقابلوں میں ہی تیسری پوزیشن حاصل کر لی تھی، تیسری مرتبہ ان مقابلوں میں شریک ہے۔ جہاں برازیل نے عالمی کپ میں اپنےگزشتہ سات میچ جیتے ہوئے ہیں وہیں کروشیا کی ٹیم گزشتہ دس بین الاقوامی مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد