اٹلی،آسٹریلیا،چیک جمہوریہ فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے چوتھے روز کھیلے جانے والے تین میچوں میں میچوں میں جمہوریہ چیک نے امریکہ کو، آسٹریلیا نے جاپان اور اٹلی نے گھانا کو شکست دے دی ۔ جمہوریہ چیک اور امریکہ کے مابین میچ گلسنکرچن میں کھیلا گیا جس میں چیک ٹیم نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔ افریقی ملک گھانا اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ اٹلی کے کھلاڑی آندرے پیرلو نے فری کیک پر انتہائی شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ مبصرین کے مطابق آندرے پیرلو نے ابھی تک ٹورنامنٹ کا سب سے خوبصورت گول کیا ہے۔اٹلی نے دوسرے ہاف میں دوسرا گول کیا۔ اس سے پہلے مہوریہ چیک کی جانب سے پہلا گول کھیل کے پانچویں منٹ میں جین کولر نے کیا۔ کھیل کے چھتیسویں منٹ میں روسیکی نے دوسرا گول کر کے جمہوریہ چیک کی برتری دوگنی کر دی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑیوں نے اپنی مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور روسیکی نے ہی چھہترویں منٹ میں انفرادی طور پر دوسرا اور میچ کا تیسرا گول کر دیا۔ اس سے قبل پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جاپان کو ایک مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ کھیل کے چھبیسویں منٹ میں جاپانی سٹرائیکر ناکامورا نےگول کر کے جاپان کو سبقت دلوائی جو پہلے ہاف کے خاتمے تک قائم رہی۔
دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور متبادل کھلاڑی ٹم کیہل نے چوراسیویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ کیہل نے ہی کھیل کے نواسیویں منٹ میں آسٹریلیا کا دوسرا گول کیا جبکہ اختتامی لمحات میں ایلوایسی نے تیسرا گول کر کے آسٹریلیا کی فتح یقینی بنا دی۔ پہلا میچ کیسرسلاٹرن کے فرٹز والٹر سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس سٹیڈیم میں تنتالیس ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئیے دونوں ٹیموں کے ہزاروں شائقین میدان میں موجود تھے۔ عالمی کپ میں جاپان اور آسٹریلیا کو گروپ ایف میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں عالمی چیمپیئن برازیل اور کروشیا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم: شوارزر، نیل، مُور، کولینا، ولکشائر، ایمرٹن، گریلا، بریسکیانو، جاپان کی ٹیم: کاواگوچی، کومانو، میاموٹو، سینٹوس، سوبوئی، ناکازاوا، فوکونیشی، ہیڈیٹوشی ناکاتا، ناکامورا، ٹاکاہارا، یاناگیساوا۔ | اسی بارے میں فٹبال عالمی کپ کا چوتھا دن12 June, 2006 | کھیل انگلینڈ کے رونی فِٹ ہیں12 June, 2006 | کھیل میکسیکو،ہالینڈ اور پرتگال فاتح11 June, 2006 | کھیل ارجنٹائن، انگلینڈ فاتح،سویڈن برابر10 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||