BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 June, 2006, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال عالمی کپ کا چوتھا دن
فرانچسکو ٹاٹی
اٹلی کی ٹیم فرانچسکو ٹاٹی پر انحصار کرے گی۔
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے چوتھے دن تین میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں گروپ ایف کی دو ٹیموں آسٹریلیا اور جاپان کا مقابلہ ہوگا۔

یہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل چودہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل آ چکی ہیں جن میں سے چار مقابلے بےنتیجہ رہے جبکہ دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ مقابلوں میں فتح حاصل کی۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے جاپان نے آخری تین مقابلے بنا کسی گول کے خسارے کے جیتے ہیں۔

آج گروپ ای میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ امریکہ جمہوریہ چیک کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ اٹلی اور گھانا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

چیکوسلاواکیہ سے علیحدگی کے بعد جمہوریہ چیک نے امریکہ کی خلاف کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا۔ تاہم ماضی میں امریکہ اور چیکوسلاواکیہ کا آمنا سامنا صرف ایک مرتبہ سنہ 1990 کے عالمی کپ میں ہوا اور اس میچ میں چیکوسلاواکیہ نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کی تھی۔

تیسرے دن ایران کی ٹیم میکسیکو سے ہار گئی

امریکہ کی ٹیم پانچویں مرتبہ فٹبال کے عالمی کپ میں شریک ہے جبکہ اگر چیکوسلواکیہ کی شرکت کو شامل کر لیا جائے تو جمہوریہ چیک نویں مرتبہ ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔

تیسرے میچ میں اٹلی کی ٹیم پہلی مرتبہ گھانا کے مقدِ مقابل ہوگی اور اسے واضح طور پر اس میچ کے لیئے فیورٹ مانا جا رہا ہے۔ اٹلی کی ٹیم تین مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ یہ سولہواں موقع ہے کہ اٹلی ان مقابلوں میں شریک ہے۔ گھانا ان چھ ملکوں میں شامل ہے جو پہلی مرتبہ فٹبال کے اس سب سے بڑے مقابلے میں شریک ہیں۔ گھانا کی ٹیم سے متعلق دلچسپ امر یہ ہے کہ سکواڈ میں شامل تئیس کھلاڑی تئیس مختلف کلبوں سے کھیلتے ہیں۔

گزشتہ روز تین میچ کھیلےگئے تھے جس میں میکسیکو نے ایران کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے جبکہ ایک اور میچ میں ہالینڈ نے سربیا اور مونٹی نیگرو کی مشترکہ ٹیم کو ہرا دیا تھا۔ تیسرے میچ میں پرتگال نے انگولا کو ایک گول سے شکست دے دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد