BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 June, 2006, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جرمنی کی سنسنی خیز فتح
اولیور نول
جرمنی کے جانب سے فیصلہ کن گول متبادل فارورڈ اولیور نول نے کیا
فٹ بال عالمی کپ کے چھٹے دن کا تیسرا میچ میزبان ملک جرمنی اور پولینڈ کے درمیان جاری مقابلہ میچ کے اختتام سے محض ایک منٹ پہلے، ایک گول سے جرمنی کی فتح میں تبدیل ہو گیا۔

جرمنی کے جانب سے یہ فیصلہ کن گول متبادل فارورڈ اولیور نول نے کیا۔

گروپ اے کے پہلے میچ میں ایکواڈور کے ہاتھوں شکست کے بعد پولینڈ کے لیئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا نہایت ضروری تھا۔

اس سے قبل دوسرے میچ میں سعودی عرب اور تیونس کا مقابلہ دو، دوگول سے برابر رہا۔ میچ کا پہلا گول تیونس کی جانب سے الجزیری نے کھیل کے چوبیسویں منٹ میں کیا۔ تیونس کی یہ برتری پہلے ہاف کے خاتمے تک قائم رہی۔

تیونس کی جانب سے گول کرنے والے الجزیری

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سعودی عرب کے القحطانی نےگول کر کے اس سبقت کا خاتمہ کر دیا۔ کھیل کے چوراسیویں منٹ میں سعودی کپتان الجابر نےگول کر کے سعودی عرب کو برتری دلوا دی جو زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اضافی وقت میں تیونس کے الجیدی نےگول کے سعودی فتح کے امکانات ختم کر دیئے۔

پہلے میچ میں سپین نے یوکرین کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد چار گول سے ہراد یا۔ یوکرین کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ سپین کے کھلاڑیوں کے میچ کی ابتداء سے ہی مخالف کھلاڑیوں پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلے ہاف کے تیرہویں منٹ میں ہی زابی الانزو نے گول کر کے سپین کو برتری دلا دی۔

الانزو کے گول کے چار منٹ بعد ہی ڈیوڈ ولا نے فری کک پر گول کر کے سپین کی برتری دگنی کر دی۔ پہلے ہاف کے خاتمے پر سپین کو یوکرین پر دوگول کی برتری حاصل تھی۔

ڈیوڈ ولا نے سپین کے لیئے دوگول کیئے

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ڈی میں ہسپانوی سٹرائیکر کوگرانے پر ریفری نے یوکرین کے واشچک کو ریڈ کارڈ دکھایا اور سپین کو ایک پینلٹی کک ملی جس پر ڈیوڈ ولا نے سپین کا تیسرا گول کر دیا۔ سپین کی جانب سے چوتھا گول ٹاریس نے کھیل کے اسّی ویں منٹ میں کیا۔

یہ میچ لپزگ کے زنٹرال سٹیڈیم میں کھیلا گیا اور میچ کو دیکھنے کے لیئے اڑتیس ہزار افراد موجود تھے۔

سعودی عرب کی ٹیم: زید،دوخی،تکار،المنتشری، سلیمانی، الغامدی، نور، خریری، عزیز، التمیت، القحطانی،

تیونس کی ٹیم: بومنیجل،ہگوئی، طرابلسی، جیدی، جمالی، امناری،بوازیزی، چیڈلی، نموچی، جزیری،چخاوئی،

سپین کی ٹیم: کیسیلس،پرنیا، پیول، سرگیو راموس، پابلو، زاوی، الانزو، سینا، لوئی گارسیا، ولا، راؤول، ٹاریس

یوکرین کی ٹیم: آندرے شیوچنکو، شووکووسکی، نیسمچنی، یزرسکی، روسال، واشچک، ٹائموسچک، گوسیو، گوسن، روٹان، ورونن۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد