BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 June, 2006, 09:43 GMT 14:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال عالمی کپ کا چھٹا دن
 راؤول
سپین کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے راؤول
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے چھٹے دن جہاں سپین ، یوکرائن ،سعودی عرب اور تیونس کی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ کھیلیں گی وہیں میزبان جرمنی اور پولینڈ گروپ اے کے ایک اہم میچ میں مدِمقابل ہوں گے۔

بدھ کو پہلا میچ گروپ ایچ کی دو ٹیموں سپین اور یوکرائن کے درمیان کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں میں راؤول اور آندرے شووچنکو جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی سے شائقین کو ایک کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

ماضی میں سپین اور یوکرائن کی ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکی ہیں۔ ان دو میچوں میں سے پہلا میچ دو، دو گول سے برابر رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں راؤول کے دو گولوں کی بدولت سپین نے فتح حاصل کی تھی۔

سپین کی ٹیم بارہویں مرتبہ عالمی کپ مقابلوں میں شریک ہے اور اس کی بہترین کارکردگی سنہ 1950 میں اس وقت سامنے آئی تھی جب وہ ان عالمی مقابلوں میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔ اس کے مقابلے میں یوکرائن ان چھ ممالک میں سے ہے جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شریک ہیں۔

یوکرائن کی ٹیم کے کپتان آندرے شووچنکو

گروپ ایچ کا دوسرا میچ تیونس اور سعودی عرب کے درمیان میونخ میں ہوگا۔ سعودی عرب 2006 کے عالمی کپ میں شریک ان نو ممالک میں سے ایک ہے جو لگاتار چوتھی مرتبہ فٹبال عالمی کپ میں شریک ہیں۔ تاہم ان عالمی مقابلوں میں سعودی ٹیم کا ریکارڈ متاثر کن نہیں اور اس کےگزشتہ سات میچوں میں جہاں تین میں اسے شکست ہوئی تو چار بےنتیجہ رہے۔ تیونس کی ٹیم کی کارکردگی بھی زیادہ مختلف نہیں اورگو کہ ان مقابلوں میں اس کی یہ چوتھی شرکت ہے لیکن کبھی بھی وہ گروپ مقابلوں سے آگے نہیں جا سکی۔

آج کا تیسرا میچ جرمنی اور پولینڈ کے مابین کھیلا جائےگا۔گروپ اے کے پہلے میچ میں ایکواڈور کے ہاتھوں شکست کے بعد پولینڈ کے لیئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ پولینڈ کی ٹیم آج تک کسی بین الاقوامی مقابلے میں جرمنی کو شکست نہیں دے سکی اور اب تک ہونے والے چودہ میچوں میں سے جرمنی نے دس میچ جیتے ہیں جبکہ چار بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد