انگلینڈ،ایکواڈور اور سویڈن کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایکواڈور نے کوسٹاریکا کو0-3 سے، انگلینڈ نے ٹرینیڈاڈ ٹوباگو 0-2 سے اور سویڈن نے پیراگوئے کوایک صفر سے ہرایا ہے۔ عالمی فٹبال کپ کے ساتویں دن برلن میں ہونے والے تیسرے اور آخری میچ کے اٹھاسویں منٹ میں سویڈن کے کھلاڑی فریڈی لیونگ برگ گول کر کے نہ صرف اپنے ملک کو فتح دلا دی بلکہ پیراگوئے کو ورلڈ کپ سے باہر بھی کر دیا۔ تیسرے میچ کے اس فیصلے کے نتیجے میں سویڈن، انگلینڈ اور اور ایکاڈور علمی کپ کے دوسرے راؤنڈ میں جانے کے اہل ہو گئے ہیں۔ ان میں ایکا ڈور نے پہلے بار دوسرے رانڈ میں جانے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے ساتویں دن کے پہلے میچ میں ایکواڈور نے کوسٹاریکا کو تین صفر سے ہرا دیا۔ جب کہ گروپ بی کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کو دو صفر سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کا پہلا گول پیٹر کراؤچ نے تراسیویں منٹ میں اور دوسرا گول سٹیفن جرارڈنے اضافی وقت میں کیا۔ انگلینڈ اپنا پہلا میچ پیراگوئے سے ایک صفر سے جیت گیا تھا جبکہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو اور سویڈن کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ آج کے دن کا تیسرا میچ گروپ بی کی ہی ٹیموں سویڈن اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دِن کے پہلے میچ میں ایکواڈور کی جانب سے پہلاگول کھیل کے آٹھویں منٹ میں کارلوس ٹینوریو نے کیا۔ ایک گول کی برتری پہلے ہاف کے خاتمے تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف کے چونّویں منٹ میں ڈیلگاڈو نے دوسرا گول کر کے ایکواڈور کی برتری دگنی کر دی۔ ایکواڈور نے تیسرا گول کھیل کے ترانوے منٹ میں کیا۔ گروپ اے میں بدھ کو جرمنی کی پولینڈ پر فتح کے بعد یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل تھا اور ایکواڈور کی جیت کے بعد اب جرمنی اور ایکواڈور کے دوسرے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ایکواڈور نے اس میچ کے لیئے وہی ٹیم کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جس نے افتتاحی میچ میں پولینڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ یہ میچ ہیمبرگ کے اے او ایل ایرینا میں کھیلا جار ہا ہے۔ ایکواڈور اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں ماضی میں نو مرتبہ دوستانہ مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ان میں سے دونوں ٹیموں نے دو، دو میچ جیتے جبکہ پانچ مقابلے بےنتیجہ رہے۔ ساتویں دن کا دوسرا میچ گروپ بی کی دو ٹیموں انگلینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے مابین ہوگا اور اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کی غیر متاثر کن کارکردگی اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے سویڈن سے میچ ڈرا کرنے کے بعد اس میچ میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایکواڈور کی ٹیم: مورا، ڈی لا کروز، رائیسکو، ایسپینوزا، ہرتادو، کاسٹیلو، ویلنسیا، ایڈون ٹینوریو، مینڈیز، کارلوس ٹینوریو، ڈیلگاڈو کوسٹاریکا کی ٹیم: پوراس،گانزالز، امانا،والس، مارن، فانسیکا، سینٹینو، سالس، سیکوئریا، وان چوپ، گومز، | اسی بارے میں جرمنی کی سنسنی خیز فتح 14 June, 2006 | کھیل فٹبال عالمی کپ کا چھٹا دن14 June, 2006 | کھیل ’رونالڈو میں اب وہ بات نہیں رہی‘14 June, 2006 | کھیل برازیل اور کوریا فاتح، فرانس برابر13 June, 2006 | کھیل جرمن ٹیم میں بالاک کی واپسی12 June, 2006 | کھیل اٹلی،آسٹریلیا،چیک جمہوریہ فاتح12 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||