پرتگال، گھانا فاتح امریکہ اٹلی برابر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال عالمی کپ کے نویں دن اٹلی اور امریکہ کے درمیان جرمنی کے شہر کائزرس لاؤٹن میں جاری تیسرا میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔ اس میچ کی ایک خاص بات تھی کہ اس میں ریفری نے تین کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکالا۔ یہ عالمی کپ کی تاریخ میں چوتھا موقع تھا کہ ایک میچ کے دوران تین کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہو۔ اٹلی کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف کے بائیسویں منٹ میں البرٹوگلارڈینو کیا۔ یہ برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور ستائیسویں منٹ میں امریکی کھلاڑی کی ایک فری کک اٹلی کے دفاعی کھلاڑی کرسٹین زکارڈو کی پنڈلی سے ٹکراتی ہوئی گول میں چلی گئی اور اس طرح مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ اس سے قبل فٹبال کے عالمی کپ کے نویں دن کے دوسرے میچ میں گھانا نے جمہوریہ چیک کو دوگول سے شکست دے دی۔گھانا کی جانب سے پہلا گول اساموا گیان نے کھیل کے دوسرے منٹ میں کیا۔ کھیل کے پینسٹھویں منٹ میں ریفری نےگھانا کے میتھیو اموآہ کوگرانے پر جمہوریہ چیک کے ٹامس اجفلوسی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا اورگھانا کو پنلٹی کک دی لیکن اساموا گیان اس پرگول کرنے میں ناکام رہے۔گھانا کی جانب سے دوسرا گول منتاری نے بیاسیویں منٹ میں کیا۔ جمہوریہ چیک کے کوچ نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی اور زخمی سٹرائیکر ژان کالر کی جگہ ورتسلاو لوکوینک کو کھلایا۔ اپنے افتتاحی میچ میں امریکہ کو تین صفر سے شکست دینے کے بعد جمہوریہ چیک کی ٹیم کے حوصلے بلند تھے لیکن گھانا کی ٹیم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں کھیل کے تمام شعبوں میں مات دی۔ فرینکفرٹ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پرتگال نے ایران کو دو گول سے ہرا دیا۔پرتگال کی جانب سے پہلا گول ڈیکو نے دوسرے ہاف کے تریسٹھویں منٹ میں کیا۔ دوسرے ہاف کے اسّی ویں منٹ میں پرتگال کو ایرانی دفاعی کھلاڑی کی جانب سے اپنی ڈی میں پرتگال کے کپتان فیگو کوگرانے پر پینلٹی کک ملی جس پر رونالڈو نے دوسرا گول کیا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن گول کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے لیئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل تھا۔ایران کے خلاف اس میچ میں فتح کے بعد گزشتہ تین فٹبال ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پرتگال کی ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے جائے گی۔ جمہوریہ چیک کی ٹیم: پیٹر چیک، گرائگیرا،روزن ہال، اجفالوسی، جانکولووسکی،پوبورسکی، گیلاسک، روسیکی، پلاسل، پال نیدود، لاک وینک۔ گھانا کی ٹیم: کنگسٹن، پینٹسل، مینساہ، محمد،شیلا، ایسیئن، آپیاہ، منتاری، اوٹو آڈو، گیان، اموآہ۔ ایران کی ٹیم: مرزاپور، کعبی، گل محمدی، رضاعی، نصرتی، نیکونام، مہدی ویاکی، کریمی، تیموریان، مدانچی، ہاشمین۔ پرتگال کی ٹیم: ریکارڈو، میگوئل، میارا، ریکارڈو کہوالیو، نونو، ویلنٹے، کوسٹنہا، منیش، ڈیکو، رونالڈو، پاؤلیٹا، فیگو، |
اسی بارے میں ارجنٹائن،ہالینڈ فاتح، انگولا برابر16 June, 2006 | کھیل انگلینڈ،ایکواڈور اور سویڈن کی فتح15 June, 2006 | کھیل جرمنی کی سنسنی خیز فتح 14 June, 2006 | کھیل برازیل اور کوریا فاتح، فرانس برابر13 June, 2006 | کھیل اٹلی،آسٹریلیا،چیک جمہوریہ فاتح12 June, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||