BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 June, 2006, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپانسرشِپ پر ڈاکٹروں کی تنقید
بڑے تجارتی ادارں پر الزام ہے کہ وہ ’غیرصحتمندانہ‘ غذا اور مشروب کو فروغ دے رہے ہیں
عالمی ورلڈ کپ اور برطانوی فٹ بال ایسوسی ایشن کے اہلکاروں پر ان کمپنیوں کے اشتہار لینے پر شدید تنقید کی گئی ہے جو ’غیرصحتمندانہ‘ غذا اور مشروبات کا بزنس کرتی ہیں

سائنسی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں میکڈونلڈز اور شراب بنانے والی کمپنی بڈوائزر کی ورلڈ کپ کے سپانسروں کی فہرست میں شمولیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

صحت عامہ سے متعلق ڈاکٹروں نے اس مضمون میں کہا ہے کہ فٹ بال کے عالمی ادارے ’فیفا‘ اور برطانوی ادارے ایف اے یعنی ’فٹ بال ایسوسی ایشن‘ کو ان کمپنیوں کی سپانسرشِپ نہیں حاصل کرنی چاہیے تھی۔

ایف اے کی ایک ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ میکڈونلڈز جیسی کمپنیوں نے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

لیکن لانسیٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایف اے اور فیفا جیسے اداروں کو انہی کمپنیوں سے پیسے لینے چاہیئں جو عوام میں زندگی جینے کے صحت مندانہ اور بہتر سلیقے فروغ دیتی ہیں۔

سپانسرشِپ اور فٹبال
 ہم کامیابی کے ساتھ کئی برسوں سے میکڈونلڈز کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور وہ اپنی کوچنگ پروگرام اور دیگر اقدامات کے ذریعے مقامی سطح پر فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایف اے کی ترجمان
ایڈنبرا یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پبلِک ہیلتھ پالیسی سے منسلک ڈاکٹر جیف کولن اور لندن سکول آف ہائجین اور ٹراپیکل میڈیسین کے ڈاکٹر راس میکینجی نے یہ مضمون تحریر کی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ فیفا کا ایسی کمپنیوں کو نظرانداز کرنے کا ریکارڈ بہتر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے فیفا کو دوہزار دو کے ورلڈ کپ کو سگریٹ نوشی سے پاک ٹورنامنٹ بنانے پر ایک اعزاز سے نوازا تھا۔

لیکن مضمون نگاروں کا کہنا ہے کہ جرمنی میں جاری ورلڈ کپ کے سٹیڈیم میں سگریٹ نوشی پر سے پابندی ہٹادی گئی ہے اور سگریٹ نوشی سے متعلق مختلف برانڈ کے سامان جیسے لائٹر وغیرہ کو فیفا کی جانب سے باضابطہ سرپرستی حاصل ہے۔

مضمون نگاروں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بڈوائزر، میکڈونلڈز اور کوکا کولا جیسی کمپنیوں کی موجودگی کا مطلب ہے کہ عالمی کھیل اور صحت عامہ کے درمیان ایک تضاد پایا جارہا ہے۔

فیفا، ایف اے اور لندن میں ہونے والے 2012 کے اولمپِک گیمز میں میکڈونلڈز ایک کارپوریٹ پارٹنر کی حیثیت سے شامل ہے۔ مضمون نگاروں کے مطابق موٹاپے کا ایک بیماری کی صورت اختیار کرنے سے اس طرح کی کمپنیوں کی سپانسرشِپ پر سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

تاہم ایف اے کی ایک ترجمان کا کہنا تھا: ’ ہم کامیابی کے ساتھ کئی برسوں سے میکڈونلڈز کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور وہ اپنی کوچنگ پروگرام اور دیگر اقدامات کے ذریعے مقامی سطح پر فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘

اپنے ردعمل میں میکڈونلڈز نے ایک بیان میں کہا: ’ہم نے پچیس برسوں کے دوران مقامی سطح سے لے کر عالمی پیمانے پر فٹ بال کی حمایت میں ایک پرعزم روایت بنائی ہے۔ہم نوجوانوں کو فٹ بال میں شرکت کے لیے ہمت افزائی کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔‘

کپتانسعودیہ کا انکار
کھلاڑی مین آف دی میچ کا اعزاز نہیں لیں گے
سگار نوشی پر نوٹس
سگار والی تصویر پر امیتابھ سے جواب طلبی
لندن کی جیت
اولمپک کے حصول کی مہم تصاویر میں
شراب نوشی
ایک ہی نشست میں شراب، نتیجہ بڑی توند
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد