سگار والی تصویر، امیتابھ کو نوٹِس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کو ایک فلم کے اشتہاری پوسٹر میں سگار پیتے دکھائے جانے پر ایک قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ اس پوسٹر سے سگریٹ اور تمباکو سےمتعلق قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ نیشنل آرگنائزیشن آف ٹوبیکو ایریڈیکشن ( این او ٹی ای) نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ گوا میں تمباکو کی مصنوعات کے اشتہارت پر پابندی عائد ہے لیکن سگار پیتے امتیابھ بچن کے پوسٹرز سے اس کی تشہیر ہوئی ہے۔ مذکورہ تنظیم نے جواب دہی کے لیے امیتابھ کو آٹھ روز کا وقت دیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر کیشو رمسی کی آنے والی فلم ’فیملی‘ کی تشہیر کے لیےگوا کے نیشنل ہائی وے پر بڑی تعداد میں اشتہاری بورڈ لگائےگئے ہیں۔ ان ہورڈنگز اور پوسٹرز میں فلم کے ہیرو امتیابھ بچن ہونٹوں کے نیچے سگار دبائے دھواں اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس میں فلم کے ساتھ ساتھ کمپنی کی ایک پروڈکٹ کی بھی تشہیر کی گئی ہے۔ مذکورہ تنظیم نے اپنی نوٹس میں امتیابھ سے کہا ہے کہ ان کے مداحوں کی کمی نہیں ہے اور ایسے میں ان کے طرز عمل اور الفاظ کی بڑی اہمیت ہے۔ اکثر لوگ ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں اسی لیے ان جیسے قد آور شخص کو ذاتی زندگی میں اور اداکار کی حیثیت سے بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ دو ہزار تین میں گوا کی حکومت نے تمباکو کی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی تھی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ امیتابھ کے ان پوسٹرز سے اس قانون کی بالواسطہ خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ’فیملی‘ فلم کے ان پوسٹرز کو اتار لیا گیا ہے۔ تاہم فلم کے پروڈیوسر کیشو رمسی نے کہا ہے کہ انہیں اس طرح کا کوئی نوٹس نہیں ملا ہے لیکن اس کے بارے میں پتہ ضرور چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’اگر یہ قانون کے خلاف ہے تو نوٹس سرکاری افسران کی طرف آنا چاہیے، غیر سرکاری تنظیم ایسا کیوں کر رہی ہیں‘۔ | اسی بارے میں فلموں میں سیکس اور منشیات03 October, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||