BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 November, 2005, 19:42 GMT 00:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ سگریٹ نوشی کے خلاف؟
شار رخ خان
کیا شار رخ نے واقعی سگریٹ نوشی ترک کی ہے؟
بھارت کو سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں ایک نیا سفیر مل گیا ہے۔ یہ سفیر ہیں شاہ رخ خان جو خود بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں۔اتنے زیادہ کہ لوگ انہیں ’چین سموکر‘ کہتے ہیں۔

بھارت کی وزیرِ صحت امبومنی رام دوس کو سگریٹ نوشی کے خلاف مہم کے لیے شاہ رخ کا خیال یوں آیا کہ بالی وڈ کے سپر سٹار نے عہد کیا ہے کہ وہ اب سگریٹ نہیں پئیں گے۔ شاہ رخ نے یہ عہد اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دو نومبر کو کیا۔

انہوں نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کریں گے۔

بھارت کی وزارتِ صحت فلموں میں بھی سگریٹ نوشی کے مناظر پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شاہ رخ خان کو کبھی کبھار ہی ہاتھ میں سگریٹ کے بغیر دیکھا گیا ہے۔

وہ فوٹو بنواتے وقت یا انٹرویو کے دوران کیمرے کے سامنے بھی سگریٹ کا دھواں اڑانے سے گریز نہیں کرتے۔ البتہ کچھ دوسرے اداکار جو سگریٹ پیتے ہیں، ان باتوں کا لحاظ رکھتے ہیں۔

’شاہ رخ اپنے لیے سگریٹ پیتے ہیں، میں اپنے لیے۔ میں ان کے لیے سگریٹ کیوں چھوڑوں؟

ڈاکٹر رام دوس نے اپنے ایک خط میں جو انہوں نے شاہ رخ خان کو بھیجا ہے، یہ کہا کہ ’عوامی سطح پر نوجوانوں کو تمباکو نوشی کی عادت سے بچانے کے لیے وزارتِ صحت جو کام کر رہی ہے اس کی ابتداء اس سے بہتر کیا ہوگی کہ آپ جیسی شخصیت اس مہم کو شروع کرے۔‘

وفاقی وزارتِ صحت تمباکو نوشی کے خلاف مہم بڑی سنجیدگی سے چلانا چاہ رہی ہے اور شاہ رخ خان کو اس مقصد کے لیے سامنے لانا اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔

اس سال کے اوائل میں وزارت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیلی وژن اور فلموں میں سگریٹ نوشی کے مناظر پر پابندی کی کوشش کرے گی۔ وزارتِ اطلاعات اور نشرو اشاعت کے ساتھ ملکر وزارتِ صحت آج کل اسی پابندی کی تفصیلات طے کر رہی ہے۔

وزارتِ صحت نے ماضی میں بھی اپنی مہمات کو کامیاب بنانے کے لیے مشہور شخصیات کا سہارا لیا ہے۔ امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے کو بچوں کو پولیو سے بچانے کی مہم کے لیے سامنے لایا گیا تھا۔

جانے کیسے کب کہاں - - - -؟
بالی وڈ کے سپر سٹار نے عہد کیا ہے کہ وہ اب سگریٹ نہیں پئیں گے۔ شاہ رخ نے یہ عہد اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دو نومبر کو کیا تھا۔لیکن اب بھی ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا شاہ رخ سگریٹ نہ پینے کا اپنا عہد پورا کریں گے؟

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا شاہ رخ خان لوگوں کو سگریٹ نوشی سے باز رکھنے کے لیے محرک ثابت ہوں گے؟

اس حوالے سے ممبئی کے لوگوں کی رائے ملی جلی ہے۔

پچیس سالہ مارٹن لوئس کہتے ہیں ’شاہ رخ خان نے اپنے لیے سگریٹ نوشی شروع کی یا اسے ختم کریں گے۔ لیکن میں اپنے لیے سگریٹ پیتا ہوں۔ اگر شاہ رخ سگریٹ چھوڑ رہے ہیں تو چھوڑ دیں، میں کیوں چھوڑوں۔‘

انتیس سالہ کوستبھ مہاجن جو باقاعدگی سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور میڈیا سے وابستہ ہیں یہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان برسوں سے سگریٹ پی رہے ہیں اور ان کے لیے اسے ترک کرنا مشکل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی مہم میں ان کے لیے مشعلِ راہ نہیں ہوں گے۔ لیکن کئی نوجوان ان کے پیچھے پیچھے چلیں گے۔

شاہ رخ خان آج کل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیویارک میں ہیں۔ البتہ ان کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں وزارتِ صحت کا خط موصول ہو گیا ہے۔

لیکن اب بھی ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا شاہ رخ سگریٹ نہ پینے کا اپنا عہد پورا کریں گے؟

66’منّت‘ کا تنازعہ
کیا شاہ رخ خان کا بنگلہ آثارِ قدیمہ میں سے ہے؟
66’میٹھی کتاب‘
شاہ رخ خان اپنی سوانح عمری لکھ رہے ہیں
66فلمی ستارےجنگل میں
فلم ’کال‘ بنانے والوں کو جنگل میں جانے پر نوٹس
اسی بارے میں
شاہ رخ صابن کے اشتہار میں
12 September, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد