BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 November, 2004, 20:11 GMT 01:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ کے گرد تواہماتی کہانیاں

شاہ رخ
شاہ رخ کو اس دوران فلموں میں کامیابی بھی ملی ہے لیکن وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہو سکے
بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے ممبئی میں اپنا بنگلہ ’منت‘ بڑی تمناؤں سے بنایا تھا لیکن حال میں اسی بنگلے سے تقریبا پانچ لاکھ کے زیورات کی چوری ہونے سے اس کے متعلق طرح طرح کی باتیں کہی جانے لگی ہیں۔

ان کےدوست احباب کا کہنا ہے کہ نیا گھر ان کے لیے بدشگونی کا باعث ثابت ہوا ہے۔ مشہور یہ ہو گیا ہے کہ شاہ رخ اس گھرمیں جب سے ‘منت‘قل ہوئے ہیں انہیں صحیح معنوں میں خوشیاں نصیب نہیں ہوئی ہیں۔

انہیں کئی فلموں میں کامیابی ملی ہے لیکن اس میں بھی انہیں مزا نہیں آرہا ہے۔ ان کے ایک دوست نے کہا ہے کہ ان کا بنگلہ ’منت‘ شاہ رخ خان کے لیے سب کچھ ہے لیکن ان کی امیدوں پر وہ پورا نہیں اترا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ’منت‘ کے بارے میں شاہ رخ خان کو یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ ان کے لیے اچھا شگون نہیں ہے تو وہ بہت افسردہ ہو جاتے ہیں اسی لیے ان سے اس طرح کی باتیں نہیں کی جاتی ہیں۔

لیکن ان کے خاص دوست ہدایت کار کرن جوہر ان باتوں کو پوری طرح مسترد کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک چوری ضرور ہوئی ہے لیکن اس کے حوالے سے اس طرح کی باتیں کہنا صحیح نہیں ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں شاہ رخ خان کی دو فلموں ’پھربھی دل ہے ہندوستانی‘ اور ’ون ٹو کا فور‘ کے علاوہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں لیکن انکی ذاتی زندگی میں شروعات سے ہی کافی ہلچل رہی ہے ۔ بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی فلم ’دیوانہ‘ کے ساتھ قدم رکھتے ہی ان کی والدہ انتقال کر گئیں جبکہ انکے والد کا ساتھ ان سے بچپن میں ہی چھوٹ چکا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ عرصے سے شاہ رخ کی صحت بھی خراب رہتی ہے۔

اپنی نئی فلم ’ویر زارا‘ کے ریلیز کے موقع پر بھی انکی ٹانگ میں چوٹ آگئی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد