BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 June, 2006, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل اوون ورلڈ کپ سے باہر
مائیکل اوون
مائیکل اوون سویڈن کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے
انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ سٹرائیکر مائیکل اوون سویڈن کے خلاف میچ میں گھٹنے میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے عالمی کپ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔

سویڈن کے خلاف میچ کے دوسرے ہی منٹ میں چھبیس سالہ اوون کا گھٹنا مڑ گیا تھا اور انہیں میدان سے سٹریچر پر باہر لے جانا پڑا تھا۔

بدھ کو ان کے متاثرہ گھٹنے کا سکین کروایا گیا جس کے بعد انہیں واپس انگلستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مائیکل اوون کا کہنا تھا کہ’ زخمی ہونا اور ورلڈ کپ سے باہر ہو جانا بہت بڑا نقصان ہے۔ جیسے ہی چوٹ لگی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میں مشکل میں ہوں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سویڈن کے خلاف میچ برابر کرنے کے بعد اخباری کانفرنس میں انگلش ٹیم کے گول کیپر پال رابنسن نے کہا تھا کہ ’مائیکل کی چوٹ خطرناک ہے اور وہ عالمی کپ میں مزید نہیں کھیل پائے گا‘۔

زخمی ہونا اور ورلڈ کپ سے باہر ہو جانا بہت بڑا نقصان ہے۔ جیسے ہی چوٹ لگی، مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میں مشکل میں ہوں۔
مائیکل اوون

انگلینڈ کے کوچ نے بھی میچ کے بعد اسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ’ شاید وہ ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو جائے۔ حالات کچھ اچھے نہیں لگ رہے‘۔

مائیکل اوون گزشتہ برس پاؤں کی چوٹ سے صحت یابی کے بعد اس برس صرف چھ گھنٹے کے لیئے فٹبال کھیل سکے ہیں اور عالمی کپ کے ابتدائی میچوں میں بھی ان کی کارکردگی پر سوال اٹھتا رہا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد