انگلینڈ اور سویڈن کا میچ برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کپ فٹبال میں جرمنی کے شہر کلون میں انگلینڈ اور سویڈن کے درمیان میچ دو دو گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ پہلے راؤنڈ کے اس آخری میچ کے بعد انگلینڈ اپنے گروپ میں سرِ فہرست ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ نے دو بار برتری حاصل کی لیکن سویڈن نے دونوں بار مقابلہ برابر کر دیا۔ انگلینڈ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنے اگلا میچ ایکواڈور کے خلاف کھیلے گا۔ انگلینڈ اڑتیس سال کے دوران سویڈن نے کوئی میچ نہیں جیت سکا۔ انگلینڈ کی طرف سے جو کول نے کھیل کے تینتیسویں منٹ میں سکور کیا جسے میچ کے اکاونویں منٹ میں سویڈن نے برابر کر دیا۔ تاہم میچ کے چوراسویں منٹ میں انگلینڈ کے سٹیون جیراڈ نے انگلینڈ کی طرف سے دوسرا گول کر دیا۔ سویڈن نے کھیل کے آخری منٹ میں دوسرا گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو کھیل کی ابتدا میں اس وقت مشکل درپیش ہوئی جب اس کے سٹرائکر مائیکل اوون زخمی ہوگئے۔ انہیں گھٹنے پر چوٹ آئی ہے اور ان کی جگہ پیٹر کراؤچ آئے ہیں جنہیں گزشتہ میچوں میں پیلا کارڈ ملنے کی وجہ سے نہیں کھلایا جا رہا تھا کہ کہیں دوسرا پیلا کارڈ ملنے پر وہ اگلے میچ سے باہر نہ ہوجائیں۔ انگلینڈ کی طرف سے آج وائن رونی پہلی مرتبہ میچ کے شروع ہی میں میدان میں ہیں۔ کھیل کےشروع میں سویڈن کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دباؤ بڑھایا تھا مگر وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ انگلینڈ کے کوچ نے میچ کے بعد اس امکان کو رد نہیں کیا کہ مائیکل اوون شاید اس عالمی کپ میں نہ کھیل سکیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ طبی رپورٹوں کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے دفاعی کھیل میں کچھ کمزوریاں دکھائیں۔ اس سے قبل عالمی میزبان ٹیم جرمنی نے جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کو تین گول سے ہرا دیا۔ میچ کی رفتار پہلے ہی منٹ سے تیز اور سنسنی خیز رہی۔ تیسرے منٹ میں جرمنی کے میرولاو کلوس نے گول کیا۔ 42ویں منٹ میں کلوس نے مائکل بیلیک کے پاس پر ایک اور گول کر دیا۔ ہاف ٹائم تک سکور دو۔صفر تھا لیکن پھر 52ویں منٹ میں جرمنی کے لُوکس پودولوسکی نے تیسرا گول کر دیا۔
یہ میچ برلن کے سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پولینڈ نے کوستا ریکا کو ہرا دیا ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کے ساتھ برابر تھیں لیکن میچ کے چھیاسٹھویں منٹ میں پولینڈ کے مارِسن بیزنسکی نے اپنی ٹیم کے لیئے دوسرا گول کر دیا۔ اس میچ میں ریفری نے دس کھلاڑیوں کو پیلا کارڈ دکھایا، پانچ پولینڈ کے کھلاڑی تھے جبکہ پانچ ایکواڈور کے تھے۔ یوں گروپ اے کے دونوں میچوں میں یورپی ٹیموں نے جنوبی امریکہ کی ٹیموں کو شکست دے دی۔ | اسی بارے میں ورچوئل ریپلے: سویڈن بمقابلہ انگلینڈ20 June, 2006 | کھیل ایران اور امریکہ کے اہم میچ17 June, 2006 | کھیل برازیل فاتح، فرانس کوریا برابر18 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||