BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 June, 2006, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران اور امریکہ کے اہم میچ
پرتگال کے کپتان فیگو
پرتگال کے کپتان فیگو کو اپنی ٹیم سے بہت امیدیں ہیں
فٹبال کے عالمی کپ کے نویں دن گروپ ڈی کی دو جبکہ گروپ ای کی چاروں ٹیمیں اپنے میچ کھیلیں گی۔

آج کا پہلا میچ گروپ ڈی میں ایران اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایران نے آج تک عالمی کپ مقابلوں کے صرف ایک میچ میں فتح حاصل کی ہے اور انہیں یہ موقع سنہ 1998 کے عالمی کپ میں ملا تھا جب ایران نے امریکہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ ایران کے خلاف میچ میں پرتگال کی فتح کی صورت میں گزشتہ تین فٹبال ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ پرتگال کی ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے جائے گی۔

جمعہ کی رات گروپ ڈی میں انگولا اور میکسیکو کا میچ برابر رہنے کی وجہ سے تاحال یہ واضح نہیں کہ اس گروپ سے کون سی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جا سکتی ہیں۔ اس گروپ میں میکسیکو کی ٹیم اس وقت دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد سرِ فہرست ہے اور اگر ایران کی ٹیم آج کے میچ میں شکست سے بچنے میں کامیاب رہی تو یہ گروپ انتہائی دلچسپ صورت اختیار کر لےگا۔

نویں دن کا دوسرا میچ جمہوریہ چیک اور گھانا کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔ امریکہ کو تین صفر سے شکست دینے کے بعد جمہوریہ چیک کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آج کے میچ میں گروپ کی کمزور ٹیم گھانا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں یقینی طور پر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔ تاہم جمہوریہ چیک کو اس میچ میں اپنے دونوں سٹار سرائیکرز میلان باروس اور ژان کالر کی خدمات حاصل نہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے گھاناکے خلاف نہیں کھیلیں گے اور جمہوریہ چیک کے اٹیک کی ذمہ داری ورتسلاؤ لونینک پر ہو گی۔

گروپ ای کے تیسرے میچ اٹلی اور امریکہ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ امریکہ کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ اٹلی کی ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں گھانا کے خلاف فتح کے بعد یہ میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں اپنا جگہ یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد