پرتگال کی جیت، ایران کا مقابلہ برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال کے اٹھارہویں عالمی کپ میں بدھ کوگروپ ڈی میں پرتگال نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پرتگال نے اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے نو پوائیٹ حاصل کیئے ہیں۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں ایران اور انگولا کے درمیان ایک ایک سے برابر رہا۔ میکسیکو اپنا میچ ہار کر بھی اگلے راونڈ میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران اور انگولا کے درمیان میچ برابر رہنے سے میکسیکو چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ پرتگال کی جانب سے پہلا گول منیش نے کھیل کے ابتدائی لمحات میں کیا۔کھیل کے بائیسویں منٹ میں میکسیکو کے کپتان کے ڈی میں ہینڈ بال پر پرتگال کو پنلٹی کک ملی جس پر سبروسا نے دوسرا گول کر دیا۔میکسیکو کی جانب سے فونسیکا نے کھیل کے انتیسویں منٹ میں کارنر کک پر ہیڈ کے ذریعےگول کر کے پرتگال کی برتری آدھی کر دی۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ کھیلنے والی ایران کی ٹیم انگولا کا مقابلہ کر رہی ہے اور ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ تاحال بغیر کسی گول کے برابر ہے۔
پرتگال اور میکسیکو کی ٹیمیں اس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ اس گروپ سے پرتگال کی ٹیم پہلے ہی دوسرے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ گروپ سی میں بھی آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے اہم مقابلہ ارجنٹائن اور ہالینڈ کی ٹیموں کا ہوگا۔ یہ دونوں ٹیمیں اپنے دونوں ابتدائی گروپ میچ جیت چکی ہیں اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم ہی اس گروپ میں اول نمبر پر ہوگی تاہم میچ برابر رہنے کی صورت میں ارجنٹائن کی ٹیم بہترگول اوسط کی بنیاد پر اس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ پرتگال کی ٹیم: پریرا، میگوئل، کنیریا،کارویلی او، میارا، پٹیٹ، فیگو،منیش، ٹیاگو، پوسٹیگا،سماؤ میکسیکو کی ٹیم: سانچیز، مینڈیز، مارکیز، پنیڈا،اوسوریو،سلسیڈو، رادریگوئز، پاردو، پیریز، براوو، فونسیکا۔ ایران کی ٹیم: ابراہیم مرزاپور، بختیار زادہ، رضاعی، کعبی، نصرتی، مہدویکیا، زاندی، تیموریان، مدنچی، ہاشمین، داعی۔ انگولا کی ٹیم: جواؤ ریکارڈو، جامبا، کالی، لوکو، ڈیلگاڈو، ملائے، فیگوئریڈو، میٹیئس، منڈنکا، زی کالنگا، اکوا۔ |
اسی بارے میں مائیکل اوون ورلڈ کپ سے باہر21 June, 2006 | کھیل انگلینڈ اور سویڈن کا میچ برابر20 June, 2006 | کھیل یوکرین فاتح، سپین بھی جیت گیا19 June, 2006 | کھیل برازیل فاتح، فرانس کوریا برابر18 June, 2006 | کھیل پرتگال، گھانا فاتح امریکہ اٹلی برابر 17 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||