BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 June, 2006, 19:39 GMT 00:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ برابر مگر ارجنٹینا گروپ لیڈر
ارجنٹینا کے میراڈونا اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیئے ہر میچ دیکھنے آتے ہیں
فرینکفرٹ میں ارجنٹینا اور ہالینڈ کے درمیان گروپ سی میں کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ برابری پر ختم ہوگیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی کئی کوششیں کی لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

بدھ کے میچ کے بعد ارجنٹینا اور ہالینڈ دونوں ہی کے سات سات پوائنٹس ہیں۔تاہم بہتر گول اوسط کی بنا پر ارجنٹینا کی ٹیم گروپ سی میں سرِ فہرست آ گئی ہے۔

ارجٹینا اپنا اگلا میچ ہفتے کو میکسیکو کے خلاف جبکہ ہالینڈ اتوار کو پرتگال کے خلاف کھیلے گا۔


میچ کی دلچسی کا عالم یہ تھا کہ پلیئر ریٹر کے جائزے کے مطابق اناسی فیصد فٹبال شائقین نے کہا کہ ہالینڈ اور ارجنٹینا کا میچ انتہائی دلچسپ ہوگا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ہالینڈ کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کی پاسنگ کافی بہتر رہی۔ تاہم ان کے تین کھلاڑیوں کو پیلا کارڈ دکھا کر وارننگ بھی دی گئی۔

میچ پر تبصرہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی ٹیم نے پورے میچ میں بہت اچھے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ غالباً اسی وجہ سے ہالینڈ کی ٹیم نے ارجنٹینا کے گول پر اتنے حملے نہیں کیئے جتنے ارجنٹینا کی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف کیئے۔

اس سے قبل فٹبال کے اٹھارہویں عالمی کپ میں بدھ کوگروپ ڈی میں پرتگال نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پرتگال نے اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے نو پوائیٹ حاصل کیئے ہیں۔

گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں ایران اور انگولا کے درمیان ایک ایک سے برابر رہا۔

میکسیکو اپنا میچ ہار کر بھی اگلے راونڈ میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران اور انگولا کے درمیان میچ برابر رہنے سے میکسیکو چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

پرتگال کی جانب سے پہلا گول منیش نے کھیل کے ابتدائی لمحات میں کیا۔کھیل کے بائیسویں منٹ میں میکسیکو کے کپتان کے ڈی میں ہینڈ بال پر پرتگال کو پنلٹی کک ملی جس پر سبروسا نے دوسرا گول کر دیا۔میکسیکو کی جانب سے فونسیکا نے کھیل کے انتیسویں منٹ میں کارنر کک پر ہیڈ کے ذریعےگول کر کے پرتگال کی برتری آدھی کر دی۔

گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ کھیلنے والی ایران کی ٹیم انگولا کا مقابلہ کر رہی ہے اور ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ تاحال بغیر کسی گول کے برابر ہے۔

دوسرے گول پر پرتگال کی ٹیم کی خوشی

پرتگال اور میکسیکو کی ٹیمیں اس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ اس گروپ سے پرتگال کی ٹیم پہلے ہی دوسرے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

گروپ سی میں بھی آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے اہم مقابلہ ارجنٹائن اور ہالینڈ کی ٹیموں کا ہوگا۔ یہ دونوں ٹیمیں اپنے دونوں ابتدائی گروپ میچ جیت چکی ہیں اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم ہی اس گروپ میں اول نمبر پر ہوگی تاہم میچ برابر رہنے کی صورت میں ارجنٹائن کی ٹیم بہترگول اوسط کی بنیاد پر اس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

پرتگال کی ٹیم: پریرا، میگوئل، کنیریا،کارویلی او، میارا، پٹیٹ، فیگو،منیش، ٹیاگو، پوسٹیگا،سماؤ

میکسیکو کی ٹیم: سانچیز، مینڈیز، مارکیز، پنیڈا،اوسوریو،سلسیڈو، رادریگوئز، پاردو، پیریز، براوو، فونسیکا۔

ایران کی ٹیم: ابراہیم مرزاپور، بختیار زادہ، رضاعی، کعبی، نصرتی، مہدویکیا، زاندی، تیموریان، مدنچی، ہاشمین، داعی۔

انگولا کی ٹیم: جواؤ ریکارڈو، جامبا، کالی، لوکو، ڈیلگاڈو، ملائے، فیگوئریڈو، میٹیئس، منڈنکا، زی کالنگا، اکوا۔

لیاری:فٹبال کا جنون
لیاری کےگھر اور برازیل، ارجنٹائن کےجھنڈے
جان پنٹسل جھنڈا لہرانےپرمعافی
گھانا کا کھلاڑی، اسرائیل کا جھنڈا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد