BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سردرد کی شکایت، رونالڈو کا معائنہ
برازیل کے سٹرائیکر رونالڈو
پہلے میچ میں رونالڈو اپنا روایتی کھیل نہیں کھیلے
برازیل کے سٹرائیکر رونالڈو کو بدھ کی رات سر درد اور چکّر آنے کی شکایات پر ایک کلینک لے جایا گیا تاہم امید کی جا رہی ہے کہ وہ جمعرات کو تربیتی سیشن میں شریک ہوں گے۔

برازیلی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے انتیس سالہ رونالڈو کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

فٹبال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’طبی معائنے میں کسی قسم کی غیر معمولی کیفیت کا پتہ نہیں لگا اور رونالڈو تربیت کے لیئے مکمل طور پر فٹ ہیں‘۔

برازیل کے افتتاحی میچ میں غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد رونالڈو کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں رونالڈو اپنی بھرپور فارم میں نہیں تھے اور انہیں کھیل کے انہترویں منٹ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

رونالڈو کوگزشتہ سیزن کے دوران متعدد چوٹوں کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے کلب ریئل میڈرڈ کے لیئے آخری میچ آٹھ اپریل کو کھیلا تھا اور وہ اس میچ میں بھی ران میں چوٹ کی وجہ سے دوسرے ہاف میں میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ سنہ 1998 کے عالمی کپ کے فائنل میں بھی فرانس کے خلاف میچ سے قبل رونالڈو بیمار ہو گئے تھے۔ اس میچ میں ان کی کارکردگی انتہائی غیرمتاثر کن رہی تھی اور برازیل یہ فائنل تین گول سے ہارگیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد