BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 09:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال عالمی کپ کا ساتواں دن
 بیکھم
انگلینڈ کی ٹیم آج پھر بیکھم پر انحصار کرے گی
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے ساتویں دن گروپ اے اور بی کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔

جمعرات کا پہلا میچ گروپ اے میں کوسٹاریکا اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔

بدھ کو جرمنی کی پولینڈ پر فتح کے بعد یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ایکواڈور کی جیت کی صورت میں جرمنی اور ایکواڈور کے دوسرے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

ایکواڈور اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں ماضی میں نو مرتبہ دوستانہ مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ان میں سے دونوں ٹیموں نے دو، دو میچ جیتے جبکہ پانچ مقابلے بےنتیجہ رہے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے اپنی کارکردگی سے مبصرین کو حیران کر دیا

ساتویں دن کا دوسرا میچ گروپ بی کی دو ٹیموں انگلینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے مابین ہوگا اور اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کی غیر متاثر کن کارکردگی اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے سویڈن سے میچ ڈرا کرنے کے بعد اس میچ میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ تاحال واضح نہیں کہ انگلش سٹرائیکر وین رونی اس میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں۔ رونی کی فٹنس کے بارے میں گزشتہ چند دنوں میں متضاد اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں لیکن انگلش کوچ کا کہنا ہے کہ رونی اب ’میچ فٹ ‘ہیں۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے خلاف فتح کی صورت میں انگلینڈ کے اپنے گروپ میں سر فہرست رہنے کے امکانات میں اضافہ ہو جائے گا اور یوں ممکنہ طور پر اسے دوسرے راؤنڈ میں جرمنی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آج کا تیسرا میچ گروپ بی کی ہی دیگر دو ٹیموں سویڈن اور پیراگوائے کے مابین ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے لیئے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ جہاں پیراگوائے اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ سے شکست کھا چکا ہے وہیں سویڈن کی ٹیم ٹرینیڈاڈ ٹوباگو سے مقابلہ برابر کر کے دو قیمتی پوائنٹس سے محروم ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد