چین کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے لیو زیانگ نے سوٹزرلینڈ کے شہر لوسین میں ایک سو دس میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ زیانگ نے یہ فاصلہ بارہ عشاریہ اٹھاسی سیکنڈ میں طے کیا۔ ایک سو دس میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کا ریکارڈ اس سے پہلے زیانگ جو اولمپک چیمپیئن بھی ہیں اور برطانیہ کے کولن جیکسن کے پاس مشترکہ طور پر تھا۔ دونوں یہ فاصلہ بارہ عشاریہ اکیانوے سیکنڈ میں طے کر چکے ہیں۔ نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد تئیس سالہ زیانگ نے کہا کہ ’میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ناقبال یقین ہے۔ سب خواب لگ رہا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں عالمی ریکارڈ توڑ سکوں گا۔ میں بہت تھکا ہوا اور بہت خوش ہوں۔ دوڑ میں دوسری پوزیشن امریکہ کے ڈومینیک آرنلڈ نے حاصل کی جنہوں نے یہ فاصلہ بارہ عشاریہ نوّے سیکنڈ میں طے کیا۔ | اسی بارے میں رونالڈو نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا22 June, 2006 | کھیل سب سےزیادہ رنز بنانے والےلارا26 November, 2005 | کھیل ایورسٹ سر: خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا21 May, 2006 | کھیل مرلی دھرن کے1000 وکٹ02 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||