نیا ریکارڈ: ایک اننگز، 443 رنز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے چار سو تینتالیس رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ایمسٹیلوین میں ہالینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے سری لنکا کے جے سوریا اور تلیکارتنے نے سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو ایک ایسا ٹوٹل فراہم کیا جو سابقہ ریکارڈ سے پانچ رنز زیادہ کا ہے۔ آخری مرتبہ قائم ہونے والا ون ڈے کا سب سے زیاہ سکور چار سو اڑتیس رنز کا تھا۔ یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔ جے سوریا نے اس اننگز میں ایک سو چار گیندیں کھیل کر ایک سو ستاون رنز بنائے جبکہ تلیکارتنے دلشان نے ایک سو سترہ رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ سری لنکا کی اس شاندار اننگز کی ایک وجہ مبصرین کے نزدیک ان کی انگلینڈ کے خلاف پانچ صفر سی فتح کا تسلسل ہے۔
سری لنکا کے بلے بازوں نے نیدر لینڈز کے میڈیم پیسر پیٹر بورن کی زبردست پٹائی کی جو اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے دس اوور میں چورانوے رنز دیئے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے نیدرلینڈز کے خلاف دو میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جیتنے کے بعد پہلی وکٹ جلد کھو دی تھی جب اپل تھرنگا اٹھارہ رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد سری لنکا کے کھلاڑیوں کی طرف سے چوکوں کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ ان کی اننگز کے آخر تک جاری رہا۔ سری لنکا کے کپتان ماہیلا جےوردھنے نے چوبیس گیندوں پر چونتیس رنز بنائے۔ تاہم جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے جے وردھنے کے آؤٹ ہونے کے بعد تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو اننچاس رنز بنائے۔ سنگا کار چھیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب جے سوریا آؤٹ ہوئے اس وقت سری لنکا کا سکور دو سو اکانوے رنز تھا۔ اس اننگز میں چوبیس چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ دوسری طرف دلشن نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے اناسی گیندوں پر دو چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو سترہ رنزبنائے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا28 May, 2006 | کھیل ون ڈے کی تیسری بڑی شراکت03 July, 2006 | کھیل :مرلی دھرن سے خطرہ ہے: فلنٹاف30 May, 2006 | کھیل سری لنکا کو فالو آن کا خطرہ12 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||