BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 October, 2006, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گبز سے دلی پو لیس کی پوچھ گچھ

گبز
گبز پر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے چھ مہینے کے لیے پابندی عائد کی تھی
دلی پولیس جنوبی افریقہ کے کرکٹ کھلاڑی ہرشل گبز سے چھ سال قبل کے میچ فکسنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

کرائم برانچ کے تفتیش کار گبز سے دلی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور پولیس کا خیال ہے کہ یہ پوچھ گچھ میچ فکسنگ کے معاملے کی گتھی سلجھانے میں مدد کرے گی۔گبز کے ساتھ ان کے وکیل بھی موجود ہیں۔

گبز سے پوچھ گچھ کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہیں لیکن وہ اور جنوبی افریقہ کے دوسرے کھلاڑی نکی بویے سنہ دو ہزار میں میچ فکسنگ کے سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سے پولیس کی انکوائری سے بچنے کے لیے دوبار ہندوستان کے دورے پر نہیں آئے ۔

اُس وقت کے جنوبی افریقہ کے کپتان ہینسی کرونيے نے ایک انکوائری میں میچ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔ کرونیے نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ گبز اور بویے نے بھی خراب اننگزز کھیلنے کے لیے پیسے لیے تھے۔

اس انکوائری کے اختتام پرگبز پر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے چھ مہینے کے لیے پابندی عائد کی تھی جبکہ بویے کو بے قصوروار قرار دیا تھا۔

پولیس ہرشل گبز سے ہندوستانی کرکٹرز محمد اظہرالدین، منوج پربھاکر، اجے جدیجا اور اجے شرما کے کردار کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کر ے گی۔ان چاروں پر میچ فکسنگ کے مختنف معاملات میں الگ الگ مدت کی پابندیاں عائد کی گئیں تھیں۔

عام تاثر یہی ہے کہ ہرشل گبز بظاہردلی پولیس سے کسی سمجھوتے اور یقین دہانی کے بعد ہی ہندوستان آئے ہیں ۔

اظہریہ دوہرا معیار کیوں؟
اظہر کھیل سکتے ہیں تو سلیم ملک کیوں نہیں؟
احسان مانی’میچ فکسنگ ختم‘
’اب میچ پہلے کی طرح فکس نہیں ہوتے‘
اسی بارے میں
اظہر ہار گئے
27 August, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد