جنوبی افریقہ کے سکیورٹی خدشات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بینظیر بھٹو کے جلوس میں جمعرات کو ہونے والے دو بم دھماکوں کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے کراچی میں ہونے والے آخری ایک روزہ میچ کی منسوخی یا اسے لاہور منتقل کرنے کا امکان ہے۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی رپورٹوں اور اخبارت میں چھپنے والی خبروں کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑی اور حکام سکیورٹی کے بارے میں خدشات کا شکار ہیں۔ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے نائب صدر اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے مینجر لوگان نائڈو جمعہ کی شام قذافی سٹیڈیم میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں وہ اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے ٹیم آفیشلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے مینجر لوگان نائڈو نے سیریز کی کوریج کےلیے آئےجنوبی افریقن صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ پی سی بی سے درخواست کریں گے کہ اس سیریز کو چار میچز تک محدود کر دیا جائے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی وی کوریج اور دیگر سپانسر شپ کے حوالے سے مالی نقصان ہوگا اس لیے وہ کراچی میں ہونے والے آخری ایک روزہ میچ کو لاہور منتقل کرنے کی درخواست کریں گے۔ لوگان نائڈو نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں اور آفشلز میں سِکیورٹی کے بارے میں خدشات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے۔ ٹیم مینجر کا کہنا ہے کہ ان کا جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ ہے اور ان کے مطابق ’ہمارے کسی بھی فیصلے پر ہمیں اپنے کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کو ٹی وی کوریج اور سپانسرز کا احساس ہے لیکن سب سے بڑی ترجیح ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت ہے اور اس سے بڑی کوئی چیز نہیں۔ جنوبی افریقہ کے ٹیم آفشلز آج رات یا کل لاہور میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ کے دوران پی سی بی کے حکام سے بات چیت کریں گے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم گزشتہ سال سری لنکا کے ساتھ سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی جب کولمبو میں ان کے ہوٹل کے قریب ایک شاپنگ مال میں بم دھماکا ہوا تھا۔ | اسی بارے میں آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم کی آمد11 July, 2007 | کھیل آسٹریلیا انڈر 19 سکیورٹی بریفنگ18 July, 2007 | کھیل ’آسٹریلوی انکار دوہرا معیار ہے‘24 July, 2007 | کھیل ون ڈے میچ پشاور، پنڈی سے منتقل 08 August, 2007 | کھیل پاکستان کی میزبانی خطرے میں08 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||